Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا بیماری کی صورت میں کافی پینا صحت کے لیے مضر ہے؟

Now Reading:

کیا بیماری کی صورت میں کافی پینا صحت کے لیے مضر ہے؟
کافی

کیا بیماری کی صورت میں کافی پینا صحت کے لیے مضر ہے؟

کافی دنیا کا وہ واحد مشروب ہے جو بے حد متنازعہ حیثیت رکھتا ہے اور ہر نئی تحقیق کبھی اسے صحت کے لیے مفید تو کبھی مضر قرار دیتی ہے لیکن کیا اسے بیماری کی صورت میں پیا جاسکتاہے؟ ماہرین اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ تاہم اچھی  خبر یہ ہے کہ آپ بیماری میں کافی پی سکتے ہیں لیکن صحت حاصل کرنے کے مقصد سے نہیں بلکہ عادت کی وجہ سے۔

کسی بھی مرض کی صورت میں ہو سکتا ہے کہ آپ کافی کی خوشبو یا ذائقہ کو محسوس نہ پائیں تاہم  کافی میں موجود کیفین توانائی ضرور فراہم  کرے گی۔ لیکن کیا یہ مرض کی علامات کو کم کرے گی یا زیادہ؟

امریکا کے اسٹونی بروک چلڈرن ہسپتال کے امیونولوجسٹ ڈاکٹر شیرون ناچمن کا کہنا ہے کہ کافی کااعتدال میں رہتے ہوئے استعمال مضر نہیں ہے۔ کیونکہ اگر آپ روزانہ کافی پینے کے عادی  ہیں اور اسے بیماری کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں تو یہ چھوڑنا آپ کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے اس کی وجہ کافی میں موجود کیفین ہے جسے روازانہ پینے سے آپ اس کے عادی ہوجاتے ہیں۔

تاہم بدقسمتی یہ ہے کہ کافی ہر چیز کا جواب نہیں ہے، اور یہ آپ کو دوران بیماری بہتر ہونے میں مدد نہیں دے سکتی۔

Advertisement

اگرچہ اس میں پولیفینول جیسے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو دائمی امراض کے خطرے کو کم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن یہ بیماری میں آپ کو ٹھیک کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوں گے۔ جیسے چاکلیٹ میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی معالج بیماری کی صورت میں دن بھر چاکلیٹ کھانے کا مشورہ نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ کافی میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار نہایت ہی کم ہوتی ہے۔

تاہم کچھ ایسے طریقے ہیں جو آپ کو بیمار ہونے پر نہ صرف بہتر محسوس کرنے میں بلکہ کافی پینے کی عادات کو توازن میں رکھنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں جو یہاں پیش کیے جارے ہیں

بیمار ہونے پر بہت زیادہ پانی پینا آپ کو ہائیڈریٹ رکھے گا۔ چونکہ کافی پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے، اس لیے آپ بیمار ہیں یا نہیں پانی زیادہ مقدار میں پیئیں۔

اگر آپ کے گلے میں خراش ہے تو کافی بعض اوقات گلے کی خراش کو مزید خراب کر سکتی ہے، اس لیے شہد ملے گرم مشروب کافی کی نسبت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔جبکہ بلغم کو خارج کرنے کے لیے دن میں ایک یا دو  گرم شاور بھی لے سکتے ہیں، زیادہ تھکاوٹ والا کام نہ کریں، بھرپور نیند لیں اور آرام کریں۔

تیزی سے بہتر ہونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے جسم  کو آرام دیں اگر آپ تندرست ہوئے بغیر اپنی معمول کی سرگرمیوں انجام دینے لگ جاتے ہیں تو ایسی صورت میں مرض طول پکڑ سکتا ہے۔ کام سے دو دن کی چھٹی لیں، صوفے پر لیٹیں اور صحت بخش غذا اور آرام سے خود کو جلد صحت یاب ہونے کا موقع فراہم کریں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر