Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس پھل کی چائے، صحت کو بہتر بنائے

Now Reading:

اس پھل کی چائے، صحت کو بہتر بنائے
چائے

اس پھل کی چائے صحت کو بہتر بنائے

لیموں ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں، جس طرح لیموں پانی آپ کو تازگی فراہم کرنے کے ساتھ صحت بھی بڑھاتا ہے اسی طرح اس سے تیار کی جانے والی چائے بھی بے حد صحت بخش ہوتی ہے۔

 یہ بات تو سب ہی جناتے ہیں کہ لیموں کا کھٹا اورترش ذائقہ ہرکھانے اور مشروب کی شان کو بڑھا دیتا ہے۔ سپر فوڈ میں شامل لیموں نہ صرف کھانے کے ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کا بہترین حل بھی پیش کرتا ہے یہاں لیموں سے بنی چائے کی افادیت پیش کی جارہی ہے جسے جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

لیموں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہونے کے ساتھ قوت مدافعت کو بہتر بنانے، دل اور دماغ کی صحت بڑھانے، خون کی کمی کودور کرنےاور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مفید تصور کیاجاتا ہے ساتھ ہی یہ  فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن سی، فولیٹ، لیوٹین اور آئرن کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ہیں۔ اس میں سائٹرک ایسڈ، فلیوونائڈز، میگنیشیم، ٹیننز اور کاپر بھی موجود ہوتاہے۔ اس لیے اس سے تیار کیا جانے والی چائے بھی بہت زیادہ افادیت رکھتی ہے۔

  جلد کی صحت

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جسے جلد دوست وٹامن کہاجاتا ہے۔ یہ جلد کی چمک بڑھانے اور عمر رسیدگی کے اثرات کو روکنے والے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے – اور کہا جاتا ہے کہ یہ کولیجن کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے، اور جھریوں کی تشکیل کو کم کرتا ہے۔ یہ چائے سوزش مخالف خصوصیات سے بھی بھری ہوئی ہے جو مہاسوں، پمپلز اور ایکزیما جیسے مسائل کے دور کر کے جلد کو سکون میں رکھتی ہے۔ یہ چہرے سے مردہ خلیوں کو دور کرتی ہیں اورجلد کو جوان بناتی ہے۔

Advertisement

 صحت مند بال

اس چائے کو مستقل بنیادوں پر پینے سے آپ کی سر کی جلد میں ضروری وٹامنز اور منرلز کی فراہمی یقینی بنتی ہے اور یہ آپ کے بالوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ مضبوط بناتی ہیں۔ لیموں کی چائے سر میں خشکی اور خارش کو دور کرتی ہے۔ اس سے بالوں کا گرنا کم ہوتا ہے۔

مجموعی صحت

جلد اور بالوں کے فوائد کے علاوہ، لیموں کی چائے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددفراہم کرتی ہے۔ وٹامن سی سے بھری ہوئی یہ چائے جس میں اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔

یہ مشروب انفیکشن سے فوری طور پرتحفظ فراہم کرکے آپ کو مختلف امراض سے بچاتا ہے۔ لیموں میں موجود میں فلیوونائڈز جو کہ ایک اینٹی آکسیڈنٹس کو طور پر کام کرتے ہیں فری ریڈیکلز کو دور کرتے ہیں اور دماغی امراض خطرے کو کم کرتے ہیں۔

یہ آپ کے دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن سی شریانوں اور رگوں کے ذریعے خون کے بہاؤ کوبہتر بناتا ہے اور جمنے سے بچاتا ہے اس طرح یہ فالج یا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔

Advertisement

 لیموں آپ کے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، مستقبل میں آپ کے ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔  اگرچہ لیموں میں تیزابیت ہوتی ہے تاہم  ایک بار جب وہ کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے تو جسم اسے الکلائز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

یہ چائے صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کو بھی یقینی بناتی ہے، چربی اور خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیوں کو پہنچنے والے نقصان سے لڑتے ہیں جو کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ چونکہ وہ زہریلے مادوں کو باہر نکالتے ہیں، اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں، اس لیے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر