
جسم میں ظاہر ہونے ان علامات کو معمولی نہ سمجھیں
جسم آپ کو صحت کے حوالے سے آگاہ کرتا رہتا ہے اور یہ آگاہی علامات کی صورت سامنے آتی ہے، کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے آپ صحت مند ہوتے ہیں لیکن جسم میں ظاہر ہونے والی علامات کو معمولی سمجھ کر نظر آنداز کر دیتے ہیں لیکن معمولی سمجھی جانے والی یہ علامات جسم میں کسی منرل، وٹامن کی کمی یا کسی بیماری کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
یہاں ایسی چند علامات کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں دیکھ کر آپ اپنی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں اور بروقت اس کا علاج کرواسکتے ہیں۔
بال کا گرنا
بالوں کا تیزی سے گرنا بھی جسم میں کسی اہم وٹامن یا منرل کی کمی کی جانب اشارہ کرتاہے اس کے لئے ضروری ہے کہ غذا میں پروٹین سے بھر پور غذا جیسے گوشت، انڈے اور سبزیوں پر انحصار کرنے والے افراد پھلیاں، گریاں اورمخلتف بیجوں سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
وقت سے پہلے بڑھاپا
غیرمتوازن غذا کا استعمال آپ کی پوری شخصیت پراثرانداز ہوتا ہے۔ اوراس کے اثرات سب سے پہلے چہرے کی جلد پر نمایاں ہوتے ہیں۔
متوازن غذا کا انتخاب کریں جو وٹامن ای، اے اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہو۔
ہاتھوں کا ٹھنڈا رہنا
جسم میں خون کی روانی اگر بہتر نہ ہو تو ہاتھ پیر ٹھنڈے رہتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ غذا میں مچھلی کے ساتھ آیوڈین کا استعمال بڑھا دیں۔ اس ضمن میں کچھ اورغذائیں آلو، دہی اور بیریز بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
دانتوں کا پیلا پن
وٹامن سی کی کمی مسسوڑھو اور دانتوں کی کمزوری کا سبب بنتی ہے، اس کے لئے میٹھی اشیاء کے بجائے وٹامن سی سے بھرپور غذا جیسے لیموں اور نارنگی کا استعمال بڑھا دیں۔
خشک جلد
اگر آپ جس ملک میں رہتے ہیں اور وہ موسمی تغیرات کے اثرات سے محفوظ ہے۔ تو جلد کا خشک ہونا ایک اہم علامت ہے کہ یہ وٹامن اے کی کمی کا شکار ہے، اس کے لئے ہرے پتوں والی سبزیاں اور گاجر کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
ہاضمہ بہتر نہ ہونا
اگرکسی فرد کوقبض یا اسہال کی شکایت رہتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا نطام انہضام کمزور ہے اس کے علاج کے لئے معالج سے رابطہ کریں اور ساتھ ہی غذا میں جوکا دلیہ اور مختلف اجناس سے بھرپور ڈبل روٹی شامل کریں۔
زخم دیر سے بھرنا
کسی بھی چوٹ کی صورت میں زخم کا دیر سے مندمل ہونا ایک اہم علامت ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانے چاہئے۔ یہ ذیابیطس کی علامات میں ایک ہو سکتی ہے، اور ساتھ ہی غذا میں پروٹین کا استعمال بڑھا دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News