Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی کا ڈپریشن مستقبل کے فیصلوں کو متاثر کرسکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

ماضی کا ڈپریشن مستقبل کے فیصلوں کو متاثر کرسکتا ہے، تحقیق
ڈپریشن

ماضی کا ڈپریشن مستقبل کے فیصلوں کو متاثر کرسکتا ہے، تحقیق

 ڈپریشن ایک ایسا عارضہ ہے جس نے دنیا کی ایک بڑی آبادی کو کسی نہ کسی طرح سے متاثر ضرور کیا ہے۔ ایسے افراد جو ماضی میں زیادہ وقت تک ڈپریشن میں مبتلا رہے دنیا کو ایک الگ انداز سے دیکھتے ہیں یہ بات ایک تحقیق کے نتییجے میں سامنے آئی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں اینگزائٹی اینڈ ڈپریشن ریسرچ سینٹر میں پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالر اور اس تحقیق کے لیڈ مصنف الائنا وین کا کہنا ہے کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے زندگی میں کسی ناخوشگوار واقعہ پرہونے والے ڈپریشن سے نجات تو حاصل کرلی ہے تاہم وہ پھر بھی اکثر منفی باتوں پر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور مثبت پہلوؤں پر کم توجہ دیتے ہیں بہ نسبت ان افراد کے جنہوں نے کبھی اس طرح کے واقعہ کا سامنا نہیں کیا۔ اس طرح یہ رویہ انہیں دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا کرسکتا ہے اوریہ امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ محققین کے مطابق مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا اتنا ہی اہم ہو سکتا ہے جتنا کہ دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہوے سے بچنے کے لیے منفی عوامل کو کم کرنا۔

اس تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں میجر ڈپریشن کا سامنا کیا ہے وہ مثبت معلومات کی نسبت منفی معلومات جیسے اداس چہروں پر کارروائی کرنے میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، بہ نسبت خوشی کے چہروں، اور یہ فرق ان صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ ہے جو زندگی میں کھبی بھی میجر ڈپریشن میں مبتلا نہیں رہے۔

میجر ڈپریشن ریاستہائے متحدہ امریکا میں سب سے زیادہ عام ذہنی عارضوں میں سے ایک ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق، 2020 میں، تقریباً 21 ملین امریکی بالغوں نے کسی ایک واقعے کی وجہ سے میجر ڈپریشن میں مبتلا ہونے بارے میں آگاہ کیا۔

Advertisement

میجر ڈپریشن سے مراد ایک ایسی اداسی یا افسردگی ہے جو کسی ناخوشگوار واقعے کی بنا پر پیدا ہو اوراس کا دورانیہ کم از کم دو ہفتوں تک جاری رہے اور اس طرح وہ شخص اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے سے بھی قاصر رہے، اس طرح اس میں کسی بھی کام کے حوالے دلچسپی یا خوشی کم ہونے لگتی ہے۔

الائنا وین کے مطابق میجر ڈپریشن میں مبتلا افراد جو ماضی میں اس کا سامنا کر چکے ہیں ان میں علاج کے باوجود دوبارہ اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکان 50 فیصد سے زائد ہے، اور اکثر یہ علاج کے دوسال بعد دوبارہ اس کیفیت کا سامنا کرنے لگتے ہیں۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے ایسے تمام عوامل جو اس کیفیت کے متحرک کر سکتے ہیں انہیں جاننے کے ساتھ ان سے دور رہنے کی بھی ضرورت ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے  2081 ایسے شرکاء کو شامل کیا جو ماضی میں میجر ڈپریشن کا سامنا کر چکے تھے، جبکہ 2285 صحت مند افراد کو کنٹرول گروپ کے تحت شامل کیا۔ اس تحقیق میں  شرکاء کے منفی، مثبت، یا غیرجانبدار محرکات جیسے مختلف چہرے یا الفاظ سامنے آنے پر جوابی وقت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے دوران کچھ معاملات میں، شرکاء کو یا تو خوش، اداس، یا غیر جانبدار انسانی چہرہ دکھائے گئے گیا اور ہر ایک کے لیے ایک مختلف بٹن دبانے کو کہا گیا جبکہ دوسرے طریقہ کار میں، شرکاء نے مثبت، منفی، یا غیر جانبدار الفاظ پر اپنا ردعمل پیش کیا۔

صحت مند شرکاء نے بطورکنٹرول گروپ جذباتی اور غیر جذباتی محرکات کے سامنے آنے ماضی میں میجر ڈپریشن میں مبتلا افراد کی نسبت زیادہ تیزی سے جواب دیا، قطع نظر اس سے کہ وہ محرکات مثبت، غیر جانبدار یا منفی تھے۔ تاہم، ایسے تمام شرکاء جو ماضی میں میجر ڈپریشن کا سامنا کر چکے تھے انہوں نے کنٹرول گروپ کی نسبت مثبت محرکات پر منفی جذباتی ردعمل پیش کرنے میں زیادہ وقت صرف کیا۔

اس تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین کا کہنا ہے کہ بار بار میجرڈپریشن ڈس آرڈر کا سامنا کرنے والے افراد نہ صرف صحت مند افراد کی نسبت معلومات کو کنٹرول کرنے کے قابل نہیں ہوتے، بلکہ وہ مثبت یا غیر جانبدار معلومات پر منفی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بھی کسی قدر تعصب سے کام لیتے ہیں۔

Advertisement

الائنا وین کے مطابق موجودہ نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں میجر ڈپریشن کے لیے کیا جانا والا علاج ناکافی ہے اور اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ صرف منفی معلومات کی پروسیسنگ کو کم کرنے پرزور دینا ڈپریشن کو دوبارہ ہونے سے نہیں روک سکتا، تاہم مثبت معلومات کی پروسیسنگ کسی حد تک مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ تحقیق جرنل آف سائیکوپیتھولوجی اینڈ کلینیکل سائنس میں شائع ہوئی ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر