Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ خود میں توانائی کی کمی محسوس کرتے ہیں؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

Now Reading:

کیا آپ خود میں توانائی کی کمی محسوس کرتے ہیں؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں
توانائی

کیا آپ خود میں توانائی کی کمی محسوس کرتے ہیں؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ سیر ہوکر  کھاناکھاتے ہیں اور سخت مشقت بھی نہیں کرتے، لیکن اس کے باوجود سستی اور تھکاوٹ کا سامنا کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے اندر یہ کیفیت محسوس کرتے ہیں تو اپنی خوراک پر دھیان دیں اور ایسی غذاؤں سے دور رہیں جو توانائی میں کمی کا سبب بنتی ہے۔

اس تیز رفتار اور مصروف زندگی میں،  توانائی کی سطح کو برقرار رکھنا کام کی بہتر انجام دہی اور مجموعی فلاح و بہبود کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ غذائیں کھانے کے بعد آپ کو تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اس کی بنیادی وجہ وہ غذائیں ہیں جنہیں آپ صحت بخش اور توانائی بڑھانے والے کھانے سمجھتے ہیں۔

سب کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ تر توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا انتخاب کریں۔ لیکن اس ضمن میں کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال توانائی میں کمی کا سبب  بنتا ہے جس کے بعد آپ سستی اور تھکاوٹ کو محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین غذائیت نے توانائی میں کمی کا سبب  بننے والی غذاؤں کی ایک فہرست تیار کی ہے جو یہاں پیش کی جاری ہے۔

 چینی سے بھرپور غذائیں

ایسی تمام غذائیں جن میں چینی کی زائد مقدار استعمال کی جائے چاہے وہ نمکین ہوں یا میٹھی فوری توانائی فراہم کرتی ہیں، جیسے نمکین بسکٹ اور مشروبات، لیکن اس کے بعد یہ آپ کی توانائی کی سطح کو تیزی سے کم دیتی ہیں۔

Advertisement

 اس کی وجہ چینی ہے یہ انسولین کے بڑھنے اور کمی کا باعث بن سکتی ہے، جس سے آپ کو تھکاوٹ اور چڑچڑاپن محسوس ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق  توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے مصنوعی مٹھاس کے بجائے قدرتی مٹھاس والی غذائیں جیسے تازہ پھل اور اناج کو غذا میں شامل رکھیں۔ 

پروسیسرڈ فوڈز

پروسیسرڈ فوڈز میں عام طور پر نمک، غیر صحت بخش چکنائی اور پرزرویٹیو کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ اجزاء جسم کے نظام کو متاثر کرتے ہیں، جس سے سستی اور توانائی کی کمی جیسے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

جسم کو مؤثر طریقے سے غذائیت فراہم کرنے کے لیے  پروسیسرڈ فوڈز کو قدرتی اختیارات، جیسے سبزیاں، لین پروٹین اور مکمل اناج سے تبدیل کریں۔ پروسیسرڈ فوڈز میں موجود پریزرویٹوز اور مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کے خطرے کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ لہذا، بہتر ہے کہ ان سے بچیں اور غذائیت سے بھرپور کھانے کے استعمال پر زیادہ توجہ دیں۔

تلی ہوئی اشیاء

تلی ہوئی غذائیں آپ کی توانائی کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کیونکہ ان میں غیر صحت بخش چکنائیاں وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں، جو شریانوں کے امراض کا سبب بن کر خون کے بہاؤ میں خلل پیدا کر سکتی ہیں، اس طرح خلیات تک آکسیجن مناسب مقدار میں نہیں پہنچ پاتا ۔

Advertisement

مزید یہ کہ تلے ہوئے کھانوں کو ہضم کرنے کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے آپ سستی محسوس کرتے ہیں۔ تو اپنی توانائی کی سطح کو مستحکم رکھنے کے لیے گرل یا بیکڈ غذاٗیں استعمال کریں۔

کیفین

اگرچہ کیفین سے فوری مگر عارضی توانائی حاصل ہوتی ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال چکر کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ نیند کی کمی یا اس میں خلل کا سبب بھی بن سکتا ہے، جس سے آپ کو تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ اسی لیے کیفین کی مقدار کو اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کریں۔ 

وہ غذائیں جو آپ کھاتے ہیں آپ کی توانائی کی سطح اور مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان  غذاؤں سے پرہیز  کریں جو توانائی میں کمی لاتی ہیں۔ تاہم غذائیت سے بھرپور، متوازن کھانوں کا استعمال توانائی کی سطح کو دن بھر مستحکم رکھ کر روزمرہ زندگی کے  معمولات کی بہتر انجام دہی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر