
کھانے کے دوران پانی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں
بچے ہو یا بڑے کھانے کے دوران پانی ضرور پیتے ہی بلکہ کچھ لوگ تو پانی کے ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں اگر انہیں روکا جائے تو ان کا جواب ہوتا ہے وہ پانی کے بغیر کھانا نہیں کھا سکتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پانی زندگی کا لازمی جز ہے لیکن کھانے کے دوران اسے پینا صحت کے لیےمفید نہیں ہے یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے دوران پانی پینا ایک غیر صحت مند طرز عمل ہے جو جسم کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ کھانے کے دوران پانی پینا کسی حد تک مضر صحت ثابت ہوسکتا ہے جو کہ نظام انہضام سے متعلق کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جیسے اپھارہ، بدہضمی اور غذائی اجزاء کی خرابی۔
غذائی ماہرین کے مطابق کھانے سے کم از کم 30 منٹ پہلے اور ایک گھنٹہ بعد پانی نہ پینا بہتر ہے۔ اور اگر پانی پینا ضروری بھی ہوتو اس کی قلیل مقدار یعنی چند چھوٹے گھونٹ پیئے۔ کھانے کے دوران زیادہ پانی پینا کھانے کو ہضم کرنے والے کیمیکلز اور معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کو پتلا کرتے ہیں- یہ ایک ایسا جزوہے جو کھانے کو مناسب انداز میں ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
جب کھانا اچھی طرح ہضم نہیں ہوگا وہ تو بہتر انداز میں جزوبدن بھی نہیں ہوگا اور اس طرح کھانے میں موجود صحت بخش غذائی اجزاء سے جسم محروم رہے گا اور صحت متاثر ہوگی۔
اگر آپ اپنے ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو کھانا آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں، صرف اس وقت کھائیں جب آپ کوبھوک محسوس ہو اورسکون کی حالت میں کھانا کھائیں۔
ساتھ ہی مرغن اور تیزابیٹ والی غذاؤں کو اعتدال میں غذا میں شامل رکھیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کی عادات کو اپنا کرآپ بائل فلو اینزائم کی سرگرمی کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں تاکہ جو بھی غذا کھائی جائے وہ بہتر انداز میں ہضم ہوکر جذب ہوسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News