قدرتی طور پر توانائی بڑھانے میں مددگار 3 عام غذائیں
دنیا بھر میں لوگ اپنی توانائی اور ارتکاز بڑھانے کے لیے کافی، انرجی ڈرنکس یا میٹھے اسنیکس کا سہارا لیتے ہیں تاہم یہی کام آپ قدرتی غذاؤں سے بھی لے سکتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دن بھر میں تین متوازن کھانے کھانے کی کوشش کرنی چاہئے، اور اپنے کھانے میں الٹرا پروسیسڈفوڈز کے بجائے مکمل قدرتی غذائیں شامل کرنی چاہئے کیونکہ ان میں اکثر چینی اور ٹرانس فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر لوگ جاگنے کے لیے ایک کپ کافی کا استعمال کرتے ہیں یا انرجی ڈرنک کی جانب رخ کرتے ہیں تاہم یہ مشروبات بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں اور انسولین کے زائد اخراج کو متحرک کر سکتے ہیں، جو بعد میں شوگر بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے بجائے، تین عام غذائیں ایسی ہیں جو آپ کو دن بھر قدرتی اور پائیدار توانائی فراہم کرتی ہیں۔
کیلے

کیلا یا اس سے بنی اسمودی آپ کو دن بھر توانا رکھنے کا ایک آسان اور تیز ترین طریقہ ہے۔ کیلے انرجی کو فروغ دینے والی غذاؤں میں سے ایک ہے اور اسے اکثر دماغی سپر فوڈ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔
اس میں توانائی سے بھرپور کاربوہائیڈریٹ، وٹامن بی 6 ، اور پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، یہ اجزاء آپ کی قدرتی شوگر کی سطح کو توازن میں رکھنے اور آپ کے جسم کے الیکٹرولائٹس کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، جو ہائیڈریشن اور توانائی کے لیے بہترین ہے۔
اس پھل کو نہ صرف ہضم کرنا آسان ہے بلکہ یہ روزانہ تجویز کردہ مقدار کا تقریباً 10 فیصد فائبر بھی فراہم کرتا ہے۔
نارنگی

اگر آپ زیادہ چوکنا رہنا اور بہتر انداز میں جاگنا چاہتے ہیں تو کافی کے بجائے ایک گلاس اورنج جوس استعمال کریں۔ نارنگی ایک ایسا پھل ہے جو آپ کی توانائی کو فوری بحال اور غنودگی کی کیفیت کو دور کرسکتی ہے۔ یہ ایک بہترین الیکٹرولائٹ ڈرنک کی طرح کام کرتی ہے اس کی وجہ یہ ہے اس میں وٹامن سی کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو تھکاوٹ کو کم کرنے والے کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔
دلیہ

دلیہ کا ایک گرم پیالہ ناشتے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو صحت کے کئی فائدے فراہم کرنے کےساتھ فوری توانائی کا باعث بھی بنتا ہے جبکہ اس میں کیلوں کو شامل کرکے تونائی کی مقدار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
