Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کا انداز چہرے پر جھریوں کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

سونے کا انداز چہرے پر جھریوں کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
چہرے

سونے کے انداز سے جہاں صحت متاثر ہوتی ہے وہی یہ چہرے پر جھریوں کا سبب بن اس کی عمر میں کئی برس کا اضافہ بھی کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آپ کس طرح سوتے ہیں یہ آپ کے چہرے سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ تو سونے کے لیے بہتر طریقہ کون سا ہے جس سے چہرے پر پرنے والے اثرات کم کیا جاسکے؟

ماہرین کے مطابق رات بھر کسی بھی کروٹ یاایک طرف منہ کر کے سونا چہرے پر زیادہ دباؤ کا باعث بنتا ہے جس سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر مریم زمانی جوکہ برطانیہ کی ایک اوکولوپلاسٹک سرجن ہیں کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ صبح بیدار ہونے پر لوگوں کو چہرے پر کئی جھریاں دکھائی دینے لگتی ہے۔ ایک آنکھ کا سائز قدرے مختلف نظر آتا ہے اورہونٹ بھی سوجے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔

جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے سونے کے انداز اور جھریوں کے درمیان ہم آہنگی زیادہ واضح ہوتی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، جلد کی لچک کم ہونے کی وجہ سے رات کی نیند کے بعد ظاہر ہونے والی واضح  لکیروں کو دوبارہ ہائیڈریٹ کرنے اور جلد کی سطح کو دوبارہ ہموار کرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ اور اگر طویل عرصے تک ایک ہی طرف منہ کر کے سویا  جائے تو چہرے پر پڑنے والی یہ لکیریں جھریوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں جن سے نجات پانا قدرے مشکل ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کے لیے ہمیشہ پیٹھ کے بل یعنی سیدھا سونے کو اپنی عادت بنائیں اور اگر کروٹ لے کر سونا بھی ہو تو زیادہ دیر تک ایک ہی طرف رخ کر کے نہ سوئیں سونے کے لیے مناسب اونچائی کے تکیے استعمال کریں تاکہ گردن سیدھی رہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی گردن اور جسم کے جوڑوں کو زیادہ سہارے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ تکیے ان مسائل کو بڑھا سکتے ہیں۔

ایسے تمام افراد جو سیدھا یعنی کروٹ لیے بغیر نہیں سو سکتے انہیں چاہئے کہ سونے سے قبل چہرے پر کسی اچھے مؤسچرائیزر کا استعمال کریں تاکہ تکیے سے پڑنے والی لکیروں کو روکا جاسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر