Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھتی عمر میں بھی صحت کو برقرار رکھنے والا حیرت انگیز مشروب

Now Reading:

بڑھتی عمر میں بھی صحت کو برقرار رکھنے والا حیرت انگیز مشروب
مشروب

بڑھتی عمر میں بھی صحت کو برقرار رکھنے والا حیرت انگیز مشروب

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ جسم میں کمزوری پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اسی لیے ڈھلتی عمر میں جوانی کے مقابلے میں صحت پرزیادہ تو جہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر کم عمری میں صحت بخش مشروبات جیسے ہربل چائے کا استعمال شروع کر دیا جائے تو آپ عمر رسیدگی کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔

فی زمانہ مختلف پھولوں پر تحقیق کی نتیجے میں ان کی ایسی افادیت سامنے آئی ہے کہ ماہرین انہیں روزمرہ غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں، انہی میں کیمومائل بھی شامل ہے۔

کیمومائل ایک گل داؤدی جیسا پھول ہے جو یورپ، افریقہ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔

کیمومائل چائے ایک مقبول ہربل چائے ہے جو اپنی پرسکون اور آرام دہ خصوصیات کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے یہ چائے کیمومائل کے خشک پھولوں سے تیار کی جاتی ہے۔

تاہم یہ پھول کئی اور طرح سے بھی صحت کے لیے مفید ہے یہ سوزش، اسہال، متلی اور گیس کے لیے ایک مؤثر دوا کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ 100 سے زیادہ بایو ایکٹیو مادوں اور اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے یہاں تک کہ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہے۔

Advertisement

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور

کیمومائل کے پھولوں میں اعلیٰ سطح کے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن میں فلیوونائڈز، فینولز اور ٹیرپینائڈز شامل ہیں۔ جب جسم میں اینٹی آکسیڈینٹس توازن میں  نہ ہو تو ماحول میں موجود آزاد ریڈیکلز اور قدرتی میٹابولک عمل ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرتے ہیں اور اس کے نقصان کو روکتے ہیں، جسے آکسیڈیٹیو تناؤ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ تناؤ بہت سی دائمی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔

 کیمومائل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے خلیات کو جوان رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اور وہ آپ کے دل، دماغ اور دیگر اہم اعضاء کو دائمی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

پریشانی اور ڈپریشن سے بچائے

کیمومائل سکون آور اثررکھتا ہے  جو اضطراب کو دور کرنے اور تناؤ کے عالم میں اعصاب کو سکون بخشنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈپریشن اور اضطراب میں مبتلا 57 شرکاء پر کی گئی ایک تحقیق میں، کیپسول کی شکل میں روزانہ 220 ملی گرام کیمومائل لینے سے تمام شرکاء میں پلیسبو کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتری نو کی گئی۔

بہتر اور معیاری نیند 

Advertisement

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نیند کی کمی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی طرح تناؤ اور اضطراب نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں کیمومائل میں موجود ایک اینٹی آکسیڈینٹ جسے ایپیگینن کہا جاتا ہے آپ کے دماغ میں بینزودیازپائن ریسیپٹرز سے جوڑتا ہے تاکہ سکون بخش اثرات پیدا ہوں۔

بے خوابی کے مریضوں پر 28 دن کے مطالعے میں، 270 ملی گرام کیمومائل روزانہ دو بار لینے سے نیند کے معیار اور دن کے وقت کام کرنے میں بہتری آتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ بے خوابی کا شکار نہیں ہیں، کیمومائل لینے سے آپ کو رات کی نیند سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

  سوزش کو کم کرتا ہے

انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، کیمومائل ریسیپٹرز سے منسلک ہوتا ہے جو آپ کے سوزش کے ردعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کی اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات کے علاوہ، کیمومائل سوزش کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اس طرح یہ آنتوں کو پرسکون رکھتا ہے۔ روایتی ادویات میں، کیمومائل کے پھولوں کو جلد پر ایگزیما اور سوزش کے لیے بطور مرحم استعمال کیاجاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر