Advertisement
Advertisement
Advertisement

میلاٹونن کیا ہے، اور یہ جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

Now Reading:

میلاٹونن کیا ہے، اور یہ جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟
میلاٹونن

میلاٹونن کیا ہے، اور یہ جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

میلاٹون ایک ہارمون ہے جو کہ بہتر نیند میں مدد گار ثابت ہوتا ہے میلاٹونن ہارمون کا اخراج پائنل غدود سے ہوتا ہے۔ یہ ایک مٹر کے سائز کا غدود ہے جو کے دماغ کے بالکل درمیان میں پایا جاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم  میں سونے اور جاگنے کے وقت کا تعین کرتا ہے۔

میلاتون اچھی نیند کے لیے ضروری ہے۔ یہ منفرد ہارمون دماغ کے وسط میں واقع پائنل غدود سے تیار ہوتا ہے اور سورج کی تال کے ساتھ کام کرتا ہے۔ جب سورج غروب ہوتا ہے تو زیادہ میلاٹونن بنتا ہے اور جب سورج اوپر آتا ہے تو یہ کم ہوتا ہے۔

عام طور پر، جسم رات کو زیادہ میلاتون بناتا ہے۔ سورج غروب ہونے کے بعد اس کی سطح عام طور پر شام میں بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ اور صبح کے وقت یہ سطح انتہائی کم  ہوجاتی ہے جب سورج طلوع ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر جسم میں اس کی مناسب مقدار موجود نہ ہوتو آپ بہتر نیند نہیں لے سکتے ہیں۔

 نیند کے لیے آپ کو میلاتون کی ضرورت کیوں ہے؟

نیند کی کمی آپ کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ یہ کسی بھی چیز کو سیکھنے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، اور انسولین کے خلاف مزاحمت کو بڑھاتی ہے، جو ذیابیطس کا ایک اہم محرک ہے اس کے علاوہ  یہ بھوک کے ہارمونز میں بھی خلل کا سبب بن سکتی ہے اس طرح آپ معمول سے زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں۔

Advertisement

سائنسدان اب بھی میلاٹونن کی اہمیت کے بارے تحقیق کر رہے ہیں۔ اگرچہ اسے نیند  میں مدد  کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم میلاٹونن کے دیگر صحت کے فوائد یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

نیند کی بحالی

اس بات کے بہت کم ثبوت ہیں کہ میلاٹونن دائمی بے خوابی کے خلاف موثر ہے۔ لیکن اگر آپ جیٹ لیگ کا سامنا کر رہے ہیں، تو اس سے آپ کو نیند کے معمول پر واپس آنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بہتر نیند

بے خوابی میں مبتلا افراد جو رات دیر سے سوتے یا اکثر صبح سویرے تک جاگتے رہتے ہیں اور دوپہر کے قریب سوتے ہیں۔ میلاتون ان کی نیند کے معمول کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے

۔بچوں کو سلانے میں مددگار

Advertisement

میلاٹونن بچوں کے کچھ ایسے عارضوں میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جو نیند میں خلل ڈالتے ہیں۔ ان میں دمہ، جلد کی سوزش، توجہ کی کمی، ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ، اور آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر شامل ہیں۔ چونکہ میلاٹونن ایک ہارمون ہے، اس لیے بچوں میں اس کا استعمال معالج کے مشورے سے کریں۔

عمر رسیدہ افراد کی دماغی صحت

میلاٹونن کی سطح قدرتی طور پر عمر کے ساتھ کم ہونے لگتی ہے اس مقدار کو بڑھانے سے بعد کی زندگی میں دماغی امراض کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جانوروں اور انسانی دونوں مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میلاٹونن الزائمر اور پارکنسن مرض جیسی نیوروڈیجنریٹیو بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

آنکھوں کی صحت

میلاٹونن انسانی آنکھ میں کئی قیمتی افعال انجام دیتا ہے۔یہ عمر بڑھنے کےساتھ آنکھوں کے امراض سے بچانے مفید ثابت ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق بوڑھے افراد میں میلاٹونن کی کم سطح میکولر انحطاط کا باعث بن سکتی ہے۔

میلاٹونن جن غذاؤں میں پایا جاتا ہے ان میں ٹارٹ چیری، انڈے، دودھ، مچھلی اور گری دار میوے شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر