یہ عام سی عادات آپ کی عمر میں اضافہ کر سکتی ہے
ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت کے ساتھ طویل عمر پائے تاہم طبی تحقیق کےمطابق انسانی صحت چالیس برس کےبعد کم ہونےلگتی ہے، 40 سے 60 سال کےافرادباقاعدگی سےچہل قدمی کریں توطویل عمرپاسکتےہیں۔
یہ بات درست ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی ورزش کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یوں تو سب ہی چہل قدمی اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت سے واقف ہیں یہ وہ واحد ذریعہ ہے جو نہ صرف کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ بیماری کی صورت میں اس سے نجات دینے اور صحت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہی عمل طویل زندگی کا ضامن ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان تیز قدموں سے چلتا ہے تو وہ اپنے جسم میں موجود کیلوریز کو استعمال کررہا ہوتا ہے یوں اس کا وزن نہیں بڑھتا کیوںکہ عمر میں اضافے کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد کسی بھی جسمانی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتی جس کی وجہ ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے اور یہی وزن آگے چل کر ذیابیطس، دل کے امراض ود یگربیماریوں کا سبب بنتاہے۔
چہل قدمی آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے بشمول قوت مدافعت بڑھانے، نیز یہ مختلف بیماریوں سے بچانے میں بھی معاونت کرتی ہے۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی دل کی بیماری کے خطرے کو 19 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو چلنے سے خون میں چینی کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے. یہاں تک کہ یہ عمل آپ کی عمر کو بڑھانے اور دل کی بیماری اور بعض کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اگر صحت کے ساتھ طویل عمر چاہتے ہیں تو یہ آسان سا کام آپ کے لیے کسی آب حیات سے کم نہیں۔ کچھ زیادہ نہیں بس دن میں کوئی بیس منٹ تیزتیز قدموں سےچلنا فائدےمند ثابت ہوتاہے، اس طرح آپ کئی امراض سے بچے رہتے ہیں اور یہی عمل زندگی میں اضافے کا سب بنتا ہے۔
اس ضمن میں ماہرین کاکہنا ہےکہ تیز قدموں سے چلنے کو اپنی عادت بنالیں اگرخریداری کے لیے بھی جائیں توتیزتیز قدموں سےچل کر جائیں اور اسی فارمولے کو اپنائیں ۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اگرملازمین لنچ ٹائم میں کم سےکم 10منٹ کی تیزچہل قدمی کرلیں توان کی صحت اورزندگی بہت حدتک محفوظ ہوسکتی ہے۔ اوروہ بھی اسی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں جو لمبی زندگی جیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
