ایسی 10 غذائیں جنہیں فریج سے باہر رکھنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے
ایسی بہت سی غذائیں ہیں جن کے بارے میں آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ٹھنڈا نہیں کرنا چاہیے یعنی انہیں فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غذاؤں کو فریج میں رکھنے سے نہ صرف ان غذائیت اور ذائقہ بہتر رہتا ہے بلکہ یہ طویل عرصے تک قابل استعمال بھی رہتی ہیں۔
ایسی غذاؤں کی ایک طویل فہرست ہے جس میں میٹھی اور نمکین دونوں ہی غذائیں شامل ہیں۔ تاہم صرف بہترین گھریلو شیف ہی ان ریفریجریشن ٹپس کو جانتے ہیں۔ یہاں پر ان ہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
روٹی

اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس روٹیوں کو فریج میں رکھنے کی سختی سے تاکید کرتی ہے کیونکہ اس طرح یہ زیادہ دنوں تک تازہ رہ سکتی ہیں۔
پائی

پائی مختلف پھلوں اور سبزیوں سے تیار ایک مزیدار اسنیکس ہے اکیڈمی کے مطابق ایسی پائی، جس میں خاص طور پر پیکن اور کدو شامل ہو بیکٹیریا کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں۔ یہ کمرے کے درجہ حرارت پر تقریباً ایک گھنٹہ تک کھانے کے لیے محفوظ ہیں تاہم اس کے بعد اسے سیدھا فریج میں رکھ دینا چاہئے، اس طرح آپ اسے تین سے چار دن تک استعمال کر سکتے ہیں۔
تاہم پھلوں سے تیار پائی کو دو دن تک باہر رکھا جاسکتا ہے اس کی وجہ چینی اور کچھ کیمیکلز ہیں جو اس میں بیکٹیریا کی نشوونما کو روکتے ہیں۔
میپل سیرپ

میپل سیرپ کو عام طور پر زیتون کی تیل کی طرح باہر رکھنے والی غذا کو طور پر لیا جاتا ہے تاہم جب اس کی اسٹوریج کی بات آتی ہے تو اکیڈمی اسے فریج میں رکھنے کا مشورہ دیتی ہے اس طرح یہ طویل عرصے تک استعمال کے قابل رہے گا۔
ریفریجریٹر میں محفوظ، میپل سیرپ عام طور پر ایک سال تک تازہ رہ سکتا ہے تاہم اس کی رنگت یا بو میں کوئی تبدیلی محسوس ہوتو اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
سٹرس فروٹ

نارنگی، لیموں، مٹھے اور اس طرح کے ترش پھلوں کو خاص طور پر ٹھنڈا رکھیں تاکہ ان کو زیادہ دنوں تک استعمال کیا جاسکے۔ گریپ فروٹ اور لیموں کو فریج میں کئی ہفتوں تک محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
مکئی

اکیڈمی کے مطابق، مکئی کو فریج میں رکھنا بہت ضروری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اسے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جائے تو اس میں موجود شکر آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ جب تک آپ اسے استعمال نہیں کرتے اسے فریج میں رکھیں اور ایک سے دو دن میں استعمال کر لیں۔
پینٹ بٹر

یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر مارگریٹ اے کوپر کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کے مکھن کو فریج میں رکھنا اسے چپچپا ہونے سے بچاتا ہے۔
چونکہ اس میں پرزرویٹوز یا اسٹیبلائزر نہیں ہوتے ہیں، اس لیے اسے تازہ رکھنے اور تیل کو الگ ہونے سے بروکنے کے لیے فریج میں رکھنا ضروی ہے۔پینٹ بٹر کو باہر رکھنے پر مکھن سے تیل باہر آنے لگتا ہے جس سے اس کا ذائقہ اور ساخت تبدیل ہوجاتی ہے۔
انڈے

یو ایس ڈی اے کے مطابق انڈوں کو فریج میں رکھنے کے بعد سے اسے تین سے پانچ ہفتوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہیں محفوظ رکھنے کے لیے، انڈوں کو گھر لے جاکر فوری طور پر فریج میں رکھیں اور انہیں فریج کے ٹھنڈے حصے میں رکھیں، دروازے پر رکھنے سے گریز کریں۔
کیچپ

مصالحہ جات میں کیچپ ایک ایسی غذا ہے جسے فریج میں رکھنے کے حوالے بہت زیادہ بحث ہوئی ہے۔ اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے مطابق کیچپ کو فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ اور غذائیت بہتر رہتی ہے۔
آٹا

ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی اشیاء، جیسے آٹا کو محفوظ کرنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اناج پسنے کے بعد اس کا ذائقہ آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے، اور وقت کے ساتھ کڑوا بھی ہوسکتا ہے۔
آٹے کو ذخیرہ کرنے کی جگہ جتنی ٹھنڈی اور اندھیری ہوگی آٹا اتنا ہی بہتر حالت میں رہے گا۔ گرمی اور روشنی اس کی آکسیڈیشن کی شرح میں اضافہ کرتی ہے، اس لیے اسے فریج میں اسٹور کرنا چاہئے۔
مکھن

اس کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہے اگرچہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق مکھن اور مارجرین کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنا تکنیکی طور پر محفوظ ہے۔
مارجرین کو اگر فریج میں نہ رکھا جائے تو اس میں موجود تیل یا پانی اور ٹھوس اجزاء الگ ہو سکتے ہیں۔ اس لیے مکھن کو فریج میں رکھنے سے یہ زیادہ بہتر حالت میں رہتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
