
قبض سے نجات دلانے میں مددگار 7 گریاں
قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے ۔ یہ مرض نہ صرف جسمانی بیماریوں کی وجہ بنتا بلکہ کئی طرح کے نفسیاتی مسائل کا باعث بھی بنتا ہے۔ کیونکہ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے صفائی کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بیرونی یا اندرونی۔
عام طور پر ایک فرد کو ہفتے میں تین یا اس زیادہ بار آنتوں کی نقل و حرکت اورصفائی کی ضرورت ہوتی ہے یعنی پاخانہ (اسٹول)کا خارج ہونا ضروری ہے جبکہ کچھ افراد دن میں دو سے تین بار اس حاجت کے لئے باتھ روم کا رخ کرتے ہیں ۔
قبض اس وقت ہوتی ہے جب آنتوں میں مادہ سخت ہو جاتا ہے اس کی وجہ پانی کی کمی ، ذہنی تناؤ، ورزش کی کمی یعنی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، فائبر کی کمی، جنک فوڈ کا زیادہ استعمال یا کچھ ادویات جن کے اثرات قبض پیدا کر سکتے ہیں۔ بچے، جوان، ضعیف افراد مرد اور خواتین ہر کسی کوعمر کے کسی بھی حصے میں قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔ لیکن ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد میں قبض ہو نے کا تناسب زیادہ ہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد دائمی قبض میں مبتلا ہیں خاص طور پر ایسی خواتین جو حاملہ ہوتی ہیں۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
تاہم اس مسئلے کے لیے کئی طرح کے گھریلو علاج موجود ہیں جن میں سے ایک خشک میوہ جات کا استعمال ہے۔
گری دار میوے صحت کے لیے ناقابل یقین حد تک مفید ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبرکے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، ان میں غذائیت سے بھرپور مونو سیچوریٹڈ چکنائی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جوکولیسٹرول، اندرونی سوزش اورامراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ قبض دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہاں پر 7 بہترین گریوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو قبض کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
بادام
بادام فائبرکے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے جو کہ ایک قدرتی قبض کشا کی طرح کا کام کرتا ہے۔ یہ آنتوں کومتحرک کر کے قبض کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے۔
پستہ
پستے میں حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں طرح کے فائبر موجود ہوتے ہیں جو کہ نظام انہضام کے لیے بے حد مفید ہیں اور آنتوں کو حرکت دے کر قبض کو دور کرتے ہیں۔
اخروٹ
اخروٹ غذائی فائبراور صحت بخش چکنائیوں بشمول اومیگا فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جوآنتوں کو متحرک کرکے قبض کے لیے بطور قدرتی علاج کام کرتا ہے۔
انجیر
خشک انجیر غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو آنتوں میں موجود مواد کو ہاضمے کے راستے سے باہر خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
آلو بخارہ
آلوبخارہ کو قبض کے لیے ایک بہترین علاج تصورکیا جاتا ہے، اس میں فائبر کے ساتھ سربیٹول نامی جز پایا جاتا ہے جو کہ ایک قدرتی میٹھاس ہے یہ قبض کو دور کرنے میں کسی قبض کشا کی طرح کام کرتی ہے۔
کھجور
کھجورفائبر اورسربیٹول سے بھرپور ایک انتہائی لذیذ غذا ہے جو غذا کو آرام کے ساتھ آنتوں تک پہنچاتی ہے جس سے قبض کے مسئلے سے نجات مل جاتی ہے۔
کشمش
کشمش میں بھی دیگر خشک میوہ جات کی طرح فائبر کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ایک صحت مند طریقے سے قبض سے نجات دلانے میں کسی قبض کشا کی طرح کام کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News