
یہ سبزیاں صحت کے ساتھ حسن بھی بڑھائے
پھل اور سبزیوں میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بناکر کئی امراض تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ سبزیاں جلد کو ایک خاص چمک اور دلکشی فراہم کرتی ہیں۔
اسی طرح مختلف پھلوں اور سبزیوں کے رس جلد کو صحت مند رکھنے کا ایک تیز ترین طریقہ ہے یہ آپ کے جسمانی نظام کو بہتر بناکر اسے بھی صحت مند رکھتے ہیں یہاں پر چند صحت سے بھرپور جوس کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ جلد کو نئی تازگی فراہم کریں گے۔
گاجر اور چقندر کا رس
چقندرآئرن، زنک، فولک ایسڈ اور وٹامنز سی سے بھرپورایک ایسی صحت بخش سبزی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم ساتھ ہی یہ خون کو صاف کر کے آپ کی جلد کی رنگت کو نکھارکر چہرے کے حسن کو بڑھانے میں اپنی مثال نہیں رکھتی۔
اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددفراہم کرتی ہے۔
اسی طرح گاجر بھی تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہیں اور اپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہیں گاجرکے فائدے ان گنت ہیں یہ ہر قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہو نے کی بنا پر ہمیں وٹامن کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں۔ اس میں موجود اجزاء جیسے وٹان اے جلد کو ایکنی سے تحفظ فراہم کر کے اسے ایک ٹون میں لے آتے ہیں۔
جب ان دونوں کے رس کو ملاکراستعمال کیا جاتا ہے تو اس کی افادیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے جو آپ جلد کی صحت کو بڑھا کر اس کی قدرتی چمک بحال کرتی ہے۔
کھیرے کارس
کھیرا ایک ہائیڈریٹ رکھنے والی سبزی ہے جو جلد کی قدرتی نمی کو برقراررکھنے میں مددفراہم کرتی ہے جس کے نتیجے میں جلد مزید لچکدار اور چمکنے لگتی ہے تو بہتر نتائج کے لیے اس اہم سبزی کے رس کو مزید غذا میں شامل رکھیں۔
ٹماٹر کا رس
ٹماٹر کا رس آپ کے چہرے کے کھلے مسامات کو کم کرنے اور چکنائی کودور کو کرنے میں مددفراہم کرتا ہے، ٹماٹر کے رس کا ایک گلاس آپ کی جلد کی چمک کو بڑھانے کے لیے کا ایک بہترین رس ہے۔
پالک کارس
پالک کے رس میں موجود آئرن اور وٹامن کے جلد کے تمام داغ دھبوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ساتھ ہی اس میں وٹامن سی، ای اور میگنیز بھی موجود ہوتے ہیں جو جلد کو فری ریڈیکل سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News