
پانی پینے کے دوران کی جانے والی ان 5 غلطیوں سے پرہیز کریں
پانی زندگی کا لازمی جز ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔ انسانی جسم کی ساخت کا تقریباً 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ مناسب ہائیڈریشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جسم کے تمام ضروری افعال ہموار طریقے سے چل رہے ہوں جیسے کہ غذائی اجزاء کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا، جسم کے درجہ حرارت کا ریگولیشن، اورجوڑوں کے لیے ضروری چکنائی کی فراہمی۔
تاہم لوگوں کی اکثریت پانی پینے کے دوارن کچھ غلطیاں کرتی ہیں، پانی کے پینے کے دوران اس بات کو مد نظر رکھیں کہ آپ کی چھوٹی سی غلطی بھی کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے یہاں پر ان ہی غلطیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ آپ ان سے محفوظ رہ سکیں۔
ضرورت سے زیادہ پانی پینا
ایک ہی وقت میں ضرورت سے زیادہ پانی پینا جسم میں موجود الیکٹرولائٹس کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے جس سے آپ کسی قدر سستی کو محسوس کرسکتے ہے۔
پیاس لگنے پر پانی نہ پینا
پیاس کی صورت میں پانی نہ پینا جسم میں پانی کی کمی کا سبب بن سکتا ہے جس سے اعضاء اپنے افعال کو بہتر طریقے سے انجام نہیں دے پاتے۔ دن بھر میں پانی کی مناسب مقدار کو پینا یقینی بنائیں تاکہ آپ پانی کی کمی سے محفوظ رہ سکیں۔
کھڑے ہوکر پانی پینا
کھڑے ہوکر پانی پینے سے جسم اس سیال کو بہتر انداز میں نہ تو جذب کرتا ہے اور نہ ہی یہ ہضم۔ تو کوشش کریں کہ پانی بیٹھ کر اور چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے کر پیئیں۔
غیر ضروری مٹھاس کا استعمال
پانی کو خوش ذائقہ بنانے کے لیے اس میں دوسری مٹھاس جیسے مختلف شربت کا استعمال کرنا جسم میں چینی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کسی بھی لحاظ سے اچھا انتخاب نہیں ہے۔ پانی کے ذائقہ کو بڑھانے کے لیے قدرتی غذائیں جیسے لیموں اور کھیرے کا استعمال کریں۔
تیزی سے پانی پینا
پانی کو بڑے بڑے گھونٹ لے کر یا تیزی سے پینا بے آرامی، گیس اور اپھارہ کا باعث بن سکتاہے۔ پانی کو ہمیشہ آہستہ آہستہ اور چھوٹے گھونٹ لے کر پیئیں تاکہ آپ اسے بہتر انداز میں جذب کر کے ہاضمے کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News