Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلڈ شوگر کو توازن میں رکھنے کے لیے ذیابیطس کے مریض یہ مشروبات استعمال کریں

Now Reading:

بلڈ شوگر کو توازن میں رکھنے کے لیے ذیابیطس کے مریض یہ مشروبات استعمال کریں
ذیابیطس

بلڈ شوگر کو توازن میں رکھنے کے لیے ذیابیطس کے مریض یہ مشروبات استعمال کریں

چاہے آپ ذیابیطس کے مریض ہیں یا نہیں، صحت بخش غذا ہمیشہ ہی آپ کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ تاہم  ذیابیطس کے مریضوں کو بلڈ شوگر کی سطح کو توازن میں رکھنے کے لیے زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔

ذیابیطس کے مریض کی خوراک میں پھل، سبزیاں، مکمل اناج اور کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات شامل  ہونی چاہئے جبکہ مٹھائیاں اور سرخ گوشت سے پرہیز ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق چند مشروبات ایسے ہیں جنہیں ذیابیطس کے مریض اگر صبح خالی پیٹ استعمال کریں تو یہ دن بھر ان کے بلڈ شوگر کو توازن میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صبح کے بہترین مشروبات

اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو آپ اپنے دن کی شروعات کچھ بہترین مشروبات سے کر سکتے ہیں۔ لیکن بہتر ہو گا کہ انہیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ماہر صحت یا معالج  سے ضرور مشورہ کریں۔

Advertisement

لیموں کے ساتھ گرم پانی

ماہرین کے مطابق ایک گلا س نیم گرم پانی میں لیموں کی کچھ مقدار کو شامل کر کے پینا  ڈی ٹاکسی فیکیشن اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

دار چینی کی چائے

دار چینی انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کے لیے جانی جاتی ہے، لہٰذا چائے میں دار چینی ڈال کر پینے سے خون میں شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔

 کریلے کا رس

کریلا ایک انتہائی صحت بخش سبزی ہے اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں انسولین کی طرح کا ردعمل پیش کرتے ہیں، اس طرح خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں معان ثابت ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صبح کے وقت اس کا استعمال خاص طور پر موثر قرار دیتے ہیں۔

Advertisement

 میتھی دانے کا پانی

میتھی کے بیج حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ اس پانی کو استعمال کریں۔

آملہ کا رس

آملہ، جسے گوزبیری بھی کہا جاتا ہے، وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

ایلو ویرا جیل 

ایلوویرا کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ ایک ایسا شفابخش جیل ہے جسے جلد پر لگایا جائے یا غذا میں شامل کیا جائے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، ساتھ ہی اس میں ہائپوگلیسیمک اثرات بھی ہوتے ہیں، اس لیے خالی پیٹ ایلو ویرا کا جوس تھوڑی مقدار میں پینا بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

ان مشروبات کو خالی پیٹ لینے کا مشورہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ خالی پیٹ ان مشروبات کی تاثیر بڑھ جاتی ہے کیونکہ صبح کے وقت معدہ خالی ہوتا ہے اور اس میں کوئی دوسری غذائیں نہیں ہوتی جو ان کے جذب میں رکاوٹ بنیں، اس طرح ان مشروبات کو خالی پیٹ لینے سے ان کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر