Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبل روٹی پر مکھن لگانے کا انداز، کھولے آپ کی شخصیت کے راز

Now Reading:

ڈبل روٹی پر مکھن لگانے کا انداز، کھولے آپ کی شخصیت کے راز
ڈبل روٹی

ڈبل روٹی پر مکھن لگانے کا انداز، کھولے آپ کی شخصیت کے راز

صبح کا ناشتہ ہو یا شام کی چائے مکھن اور ڈبل روٹی کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا، تاہم معمولی سا نظر آنے والا یہ عمل آپ کی شخصیت کے کئی چھپے ہوئے پہلو کو عیاں کرتا ہے۔

محض مکھن اور ڈبل روٹی کس طرح آپ کی شخصیت کی چھپی ہوئی باتوں کو ظاہر کر سکتی ہے تو اس سلسلے میں ایک ماہر کا کہنا ہے کہ آپ اپنے ٹوسٹ پر مکھن کس طرح لگاتے ہیں دراصل یہ عمل آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔

نوٹنگھم، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے باڈی لینگویج کے مشہور ماہر اور محقق ڈیرن اسٹینٹن نے ڈبل روٹی پر مکھن لگانے کی کئی اقسام بیان کی ہے جو اصل میں شخصیت کے راز کھولتی ہے۔

بظاہر آسان سا نظر آنے والا یہ عام کام ہمارے لاشعور کا کینوس بن جاتا ہے، جس سے وہ خصلتیں ظاہر ہوتی ہیں جن سے شاید ہم خود بھی واقف نہیں ہوتے، اگلی بار جب آپ اپنے  ٹوسٹ پر مکھن لگائیں تو یاد رکھیں، آپ اپنی شخصیت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ انکشاف کررہے ہیں، جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

تحقیق کے مطابق اوسطاً فرد ہر سال روٹی کے 574 ٹکڑوں پر مکھن لگاتا ہے۔ آپ کس طرح ڈبل روٹی پر مکھن لگاتے ہیں جانتے ہیں۔

Advertisement

گلائیڈر

مکھن کی تھوڑی سی مقدار ڈبل روٹی کے درمیان رکھ کر پھیلانا

اس تحقیق کے دوران 2,000 بالغوں میں سے، تقریباً 50فیصد نے اس طریقہ کو استعمال کرنے کا دعویٰ کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ڈبل روٹی پر مکھن لگانے کا سے یہ سب سے زیادہ عام اور مقبول طریقہ ہے۔ اسٹینٹن کے مطابق اس طریقے سے مکھن لگانے والے افراد نرم مزاج اور پرسکون طبیعت کے مالک  ہوتے ہیں۔

یہ کسی بھی رکاوٹ یا دباؤ والے حالات کی پرواہ کیے بغیر زندگی میں آگے بڑھتے ہیں اور پرسکون رہتے ہیں۔ جبکہ دوسرے اس صورت حال میں حیران اور مشتعل ہوجاتے ہیں۔ یہ ایسے افراد کا ساتھ دیتے ہیں جن کے پاس کوئی نہیں ہوتا اور ان کے مسائل سنتے ہیں اور حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹوٹل کوریج

Advertisement

ڈبل روٹی پر مکھن کو یکساں طور لگانا

تحقیق کے مطابق  19 فیصد افراد ’’ٹوٹل کوریج‘‘ کا انداز اپناتے ہیں یعنی یہ مکھن کو ڈبل روٹی کے کناروں تک لگاتے ہیں۔

یہ کسی بھی کام کو اس کے طریقہ کار مطابق انجام دیتے ہیں اور یہ اپنے دوستوں کے گروپ میں سب سے زیادہ نظم و ضبط کے پابند ہوتے، یہ وہی ہیں جو کئی مہینوں پہلے سے ہی گروپ کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

یہ ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھتے ہیں اور بے ترتیبی پسند نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ٹوسٹ کا ہر حصہ مکھن سے ڈھکا ہوا ہے اور مکھن کی صحیح مقدار یکساں طور پر ہر جگہ لگی ہوئی ہو۔

ان کا یہ انداز ایک طرح سے کنٹرول کو بھی ظاہر کرتا ہے، روٹی کے کچھ حصوں کو مکھن کے بغیر چھوڑنا ان کے لیے آدھی ختم ہونے والی چیز کو چھوڑنے کے مترادف ہوگا۔

Advertisement

کلمپر

  مکھن کو ڈبل روٹی پر یکساں طور پر نہیں لگانا بلکہ تھوڑی تھوڑی مقدار ڈبل روٹی پر چھوڑ دینا

 صرف 6 فیصد لوگ اس طرح مکھن لگاتے ہیں ایسے افراد اپنی دنیا میں مگن ہوتے ہیں اور اپنے طریقے سے اور اپنے نداز سے  کام کرتے ہیں، کسی کا اپوائنٹمنٹ بھی دیر سے لیتے ہیں اور دیر سے دکھاتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس زیادہ وقت ہے۔ وہ فطرت میں کھوئے ہوئے رہتے ہیں اور باکس سے باہر جاکرسوچتے ہیں۔

ایسے افراد صرف مکھن کے ساتھ ڈبل روٹی کھا کر خوش ہوتے ہیں وہ اس کی پروا نہیں کرتے ٹوسٹ کے تمام حصوں پر مکھن لگا ہوا ہے یا نہیں۔

کرسٹ اوائیڈر

Advertisement

ڈبل روٹی کے کناروں پر مکھن نہ لگانا

صرف 5 فیصد افراد اس طرح مکھن لگاتے ہیں، ایسے افراد ہر کام کو بہت طریقے ار سلیقے سے کرتے ہیں اور کام کے دوران کسی قسم کی گڑبڑ کرنا پسند نہیں کرتے۔ یہ غالباً خود کو پرفیکشنسٹ کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اکثر انتظامی کاموں میں کامیاب ہوتے ہیں۔

یہ بہت زیادہ کمال پسند ہوتے ہیں اور ڈرتے ہیں کہ مکھن روٹی یا ٹوسٹ کے کنارے پر پھیل جائے گا اور ان پر یا فرش پرگر جائے گا۔

ڈبل سائڈر

ڈبل روٹی کے دونوں اطراف پر مکھن لگانا

Advertisement

ایسے افراد جو ڈبل روٹی کے دونوں طرف مکھن لگاتے ہیں وہ دیگر مکھن لگانے والوں کی نسبت سب سے زیا دہ منفرد شخصیت رکھتے ہیں کیونکہ کوئی بھی ڈبل روٹی کے دونوں طرف مکھن نہیں لگاتا۔

ایسے افراد بہت زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں لیکن تنہائی پسند ہوتے ہیں، توجہ کا مرکز بننے میں کوئی اعتراض نہیں کرتے۔ ان کی الماری ہو یا  ظاہری وضع قطع یہ غیر معمولی ہوتے ہیں اور زندگی کو بھر پور انداز میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

ٹیر اینڈ اسپریڈ

ڈبل روٹی کو توڑ کر مکھن لگانا

یہ لوگ حیرت انگیز طور پر قابل ہوتے ہیں، ڈبل روٹی کو توڑ کسی خاص ٹکڑے کو کھاتے ہیں۔ ایسے افراد دوسروں سے مختلف انداز میں سوچتے ہیں، اس طرح یہ  دوسروں کے ساتھ بہتر انداز میں اور اعتماد کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

Advertisement

کرلر

مکھن کو کسی ٹول کے ذریعے ڈبل روٹی پر لگانا

اگر آپ کے پاس اپنے بٹر اسپریڈ کو شکل دینے کے لیے کوئی گیجٹ ہے تو آپ کرلر ہیں۔ یہ ٹول مکھن کو ڈبل روٹی پر پھیلانا آسان بناتا ہے، اور یہ بات انہیں خوش کرتی ہے اور انہیں یہ یقین دلاتی ہے کہ ان کا طریقہ بہترین طریقہ ہے۔

ایسے افراد چیزوں کو ’’منفرد‘‘ انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور کسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے زیادہ مبہم طریقہ تلاش کرتے ہیں۔کرلرز پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں اور انہیں اسٹریٹ اسمارٹ سمجھا جاتا ہے۔

بارلے دیئر

Advertisement

مکھن کی کم سے کم مقدار استعمال کرنا

یہ ڈبل روٹی پر کم مکھن لگاتے ہیں اور بریڈ کے اصل ذائقے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں نہ کہ مکھن کے ساتھ۔ یہ ناشتے پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں، ان کے پاس کرنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے یہ حال میں جینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے جو کچھ حاصل کیا ہوتا ہے اس سے مطمئن رہتے ہیں لوگوں کا ان کے ساتھ رہنا مشکل ہوسکتا ہے۔

یہ لوگ صحت کے حوالے سے کافی محتاط ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مکھن کی کم سے کم مقدار استعمال کرتے ہیں۔

ڈو یو وانٹ ٹوسٹ ود یور اسپریڈ

Advertisement

ڈبل روٹی پر اتنا زیادہ مکھن لگانا کہ ڈبل روٹی دکھائی نہ دے

ایسے افراد مکھن کا اتنا زیادہ استعمال کرتے ہیں ڈبل روٹی بلکل ہی نظر نہیں آتی۔ ایسے افراد اپنی پسند کی چیزوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے اور مروت سے کام نہیں لیتے، جو کچھ بھی کر سکتے ہیں اس میں شامل ہونا پسند کرتے ہیں۔

ٹوسٹ پر مکھن کی ضرورت سے زیادہ مقدارلگانا، عام طور پر بہت خوش مزاج ہونے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ کہ یہ زندگی کی ہر چیز کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگ بہت خوش مزاج اور کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سابقہ تحقیق کے مطابق کچھ لوگ ایسے ہیں جب ڈبل روٹی پر ان کے مطابق مکھن نہ لگایا جائے تو ناراض ہوجاتے ہیں، 51 فیصد بالغ افراد نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جب ان کے ٹوسٹ کو مناسب طریقے سے مکھن نہیں لگایا جاتا ہے تو وہ مایوسی کا شکار ہوجاتے، جب کہ 17 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ اس کے بارے میں اتنا زیادہ نہیں سوچتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر