کولڈ باڈی تھراپی کیا ہے، اور یہ جسم کے لیے کس طرح فائدہ مند ہے؟
شاور سے نہاتے وقت اگر گرم پانی کی جگہ ٹھنڈا پانی آنا شروع ہوجائے تو اس میں نہانا آپ کے لیے مشکل ہوجاتا ہے تاہم یہ ٹھنڈا پانی آپ کو صحت کے کئی فوائد پیش کرسکتا ہے۔ ایسے افراد جو برف کے حمام یا کوریو تھراپی کے لئے بالکل تیار نہیں ہیں، تاہم یہ عمل ان کے لیے بہت سارے جسمانی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق حالیہ برسوں میں کولڈ پلنگنگ اور ٹھنڈے شاور نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے، جو بڑی حد تک ڈچ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے وِم ہوف سے متاثر ہے، جو ایک خاص دورانیہ میں قریب جمنے والے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے لیے سانس لینے کی ایک انوکھی تکنیک کو پیش کرتے ہیں۔
سرد ترین درجہ حرارت میں بیٹھ کر سانس کی مشقیں کرنا وم ولف کے تین مشہور طریقوں میں سے ایک ہے۔حالیہ برسوں میں، کولڈ باڈی تھراپی نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے، کیونکہ یہ صحت کے بے شمار فوائد سے منسلک ہے۔ کچھ لوگ جیسے پروفیشنل ایتھلیٹس، باڈی بلڈرز، اور مشہور شخصیات پورے جسم کی کریو تھراپی کرتے ہیں۔

اس قسم کی تھراپی میں تھوڑے وقت کے لیے ایک ایسے کمرے میں کھڑا کیا جاتا ہے جس میں جسم کے گرد انتہائی ٹھنڈی ہوا گردش کرتی ہے۔ چونکہ پورے جسم کی کریو تھراپی نسبتاً مہنگی ہے اور وسیع پیمانے پر دستیاب بھی نہیں ہے، اس لیے وم ولف میتھڈ ایک سستا متبادل فراہم کرتا ہے۔ اس میں آپ ٹھنڈے شاور لے کر اپنے گھر میں آرام سے اس طریقہ پر عمل کر سکتے ہیں۔
ٹھنڈے شاور کے فوائد
ٹھنڈا پانی خون کے بہاؤ کو تیز کرکے، مجموعی گردش کو بڑھاتا ہے اس طرح دل خون کو تیزی سے پمپ کرتا ہے اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
خاص طور پر ورزش کے بعد ٹھنڈا شاور پر کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ پٹھوں کے درد اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹھنڈے پانی کی نمائش اینڈورفنز کے اخراج کو بھی متحرک کر سکتی ہے، جو تناؤ اور درد کو کم کر کے مزاج کو فوری طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔
ٹھنڈے پانی کا شاور آپ کی جلد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ چہرے کی کھلے مسامات کو کم کر کے جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
سردی اور نزلہ زکام کے عام تعلق کے برعکس، یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔ جبکہ اس کا ایک اور غیر متوقع فائدہ وزن میں کمی ہے، کیونکہ سردی لگنے کی صورت میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی کیلوریز خرچ کرتا ہے۔
ممکنہ خطرات
اگرچہ ٹھنڈا شاور عام طور پر زیادہ تر صحت مند بالغوں کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے تاہم اس کے ساتھ کچھ خطرات بھی ہیں۔ خاص طور پر ایسے افراد جو کسی مرض میں مبتلا ہیں۔
سردی لگنے کی صورت میں خون کی نالیوں تنگ ہونے لگتی ہیں اس طرح بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے امراض قلب میں مبتلا افراد پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو بھی کولڈ شاور سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
