Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹریٹنر نہیں، بلکہ بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے یہ غذا استعمال کریں

Now Reading:

اسٹریٹنر نہیں، بلکہ بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے یہ غذا استعمال کریں
بال

اسٹریٹنر نہیں، بلکہ بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے یہ غذا استعمال کریں

بال اگر خوبصورت گھنے، لمبے اور سیدھے ہوتو شخصیت کو متاثر کن بناتے ہیں، اکثر دیکھا گیا ہے کہ بال ضروری غذائیت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھونے لگتے ہیں اور روکھے ہو کر نہ صرف ٹوٹنے لگتے ہیں بلکہ سیدھے بھی نہیں رہتے۔

تاہم یہاں پر ان تمام مسائل کا آسان سا حل پیش کیا جارہا ہے اور وہ ہے چھاچھ، جی ہاں اگر اب کبھی بالوں کو سیدھا کرنا ہوتو اسٹریٹنر کی بجائے چھاچھ کا استعمال کریں۔

چھاچھ سے بال دھونا یقیناً عجیب اور غیر روایتی لگ سکتا ہے لیکن یہ آپ کے بالوں کے لئے اتنا برا نہیں ہوسکتا ہے جتنا آپ سوچ رہے ہیں۔ دودھ کی بالائی سے مکھن نکالنے کے بعد یا دہی کا پانی چھاچھ کھلاتا ہے۔ اگرچہ یہ اتنا غذائیت سے بھرپور نہیں لگتا ہے، لیکن اس میں پروٹین، چکنائی اور لیکٹک ایسڈ کی کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق چھاچھ سے بالوں کو دھونے کے کئی فوائد ہے جو یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

چھاچھ سے بال دھونے کے فائدے

Advertisement

واضح رہے کہ چھاچھ کو کئی دہائیوں سے بالوں کی دیکھ بھال کے علاج ی غرض سے استعمال کیا جارہا ہے۔ چھاچھ میں پایا جانے والا  لیکٹک ایسڈ جو ایک ہلکا الفا ہائیڈروکسی ایسڈ (AHA) ہے سر کی جلد کو  صاف کرنے، جلد کی کھردری سطح کو ہٹانے اور بالوں کی جڑوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ جبکہ چھاچھ میں موجود پروٹین بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس طرح بال چمکدارہونے کے ساتھ سیدھے ہوجاتے ہیں۔

بال دھونے کے لیے چھاچھ کا استعمال کیسے کریں؟

چھاچھ تیار کرنا

چھاچھ بنانے کے لیے ایک کپ دودھ میں ایک چمچ لیموں کا رس یا سرکہ شامل کریں۔ اسے چند منٹ تک رکھیں تاکہ یہ دہی کی شکل اختیار کر جائے۔  اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اتنی چھاچھ ہو کہ آپ اپنے پورے سر میں آسانی سے لگا سکیں۔

استعمال

بالوں کو پانی سے گیلا کریں، اس کے بعد، چھاچھ کو سر پر لگا کر آہستہ سے مالش کریں اور اپنے پورے بالوں میں  لگائیں ، خاص کر جڑوں اور ان جگہوں پر  زیادہ توجہ مرکوز رکھیں جہاں سے یہ روکھے ہورہے ہیں کچھ منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مالش کریں ۔یہ خون کی گردش کو متحرک کرے گا۔

Advertisement

سر کی اچھی طرح مالش کرنے کے بعد، چھاچھ کو اپنے بالوں میں تقریباً  10-15 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر بالوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔

​ خشک کریں اور اسٹائل دیں

نرم تولیہ سے اپنے بالوں کو آہستہ سے خشک کریں ۔ سختی سے رگڑنے سے گریز کریں، اس طرح  گیلے بالوں کو نقصان پہنچنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، اپنے بالوں کو ہیئر ڈائیرسے خشک نہ کریں آپ دیکھیں گے چھاچھ سے بول دھونے پر یہ چمکدار اور سیدھے دکھائی دیں گے۔

اگرچہ چھاچھ آپ کے بالوں کے لیے بہت سے فوائد پیش کرتی ہے، لیکن یہ ہر ایک کے لیے مفید ثابت نہیں ہوسکتی۔اگر آپ کو دودھ سے الرجی ہے، یا آپ کو لییکٹوز عدم برداشت ہے، یا آپ کے سر میں کوئی مسئلہ ہے تو چھاچھ کے استعمال سے قبل اپنے ڈرمیٹولوجسٹ سے مشورہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر