یہ عام سی غذا جلد پر لگائیں، الرجی سے نجات پائیں
صحت مند جلد چہرے پر خوبصورتی بن کر جھلکتی ہے تاہم الرجی کی صورت میں جلد کی صحت کے ساتھ اس کی خوبصورتی بھی متاثر ہونے لگتی ہے لیکن جلد کے اس مسئلے کا آسان سا حل دلیہ میں چھپا ہے۔
دلیہ دنیا بھر کی غذاؤں میں سب سے صحت بخش، مکمل اور طاقت ورغذا تصور کی جاتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اناج پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کو سیر کرنے ساتھ فوری توانائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔
دلیہ کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسے بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں جبکہ کئی امراض میں مختلف غذا سے پرہیزکی بنا پر یہی غذا مکمل غذائیت فراہم کرتی ہے۔ اگر دلیہ کورازانہ غذا کا حصہ بنایا جائے تو اس کے صحت پر حیرت ںگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں جو آپ کواپنی صحت اور جلد پر ںظر بھی آتے ہیں۔

دلیہ کو غذا میں شامل رکھا جائے یا اسے چہرے پر لگایا جائے یہ ہر طرح سے آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جلد کی دیکھ بھال کرنے والی بہت ساری مصنوعات میں دلیے کو ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی 2022 کی ایک تحقیق کے مطابق، کولائیڈل دلیا، جو کریموں اور دیگر جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات، یا نہانے کے پانی میں باریک پاؤڈر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے، دھوپ سے متاثر ہونے والی جلد کو سکون پہنچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، جبکہ جلد کی مختلف الرجی میں بھی کسی دوا سے کم نہیں ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق دلیہ ایک صحت مند غذائی انتخاب ہے، بنیادی طور پر اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ہاضمے کو فروغ دینے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کیا دلیا جلد کو بہتر بناتا ہے؟
دلیے میں موجود غذائی اجزاء اور اس کی سکون آور خصوصیات جلد کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ یہاں پر دلیے کے چند فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
دلیا جلد کی جلن کو دور کرتا ہے
دلیا میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جلن یا سوجن والی جلد کو سکون اور راحت فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اسے اکثر ایکزیما، چنبل، دھوپ سے متاثرہ جلد اور کیڑوں کے کاٹنے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
خشک جلد کو نمی بخشتا ہے
ماہر صحت کے مطابق دلیا میں بیٹا گلوکینز ہوتے ہیں جو جلد کی سطح پر حفاظتی رکاوٹ فراہم کرتے ہیں۔ اور مؤثر طریقے سے نمی کو محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ خشک یا حساس جلد والے لوگوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے اور خشکی اور خارش کو دور کرتا ہے۔
نرمی سے ایکسفولیئشن فراہم کرتا ہے
باریک دلیا ایک ہلکے ایکسفولینٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جو کھردری جلدکو ہٹانے اور مسامات کو کھولنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے جلد ہموار اور نرم ہو جاتی ہے۔
چکنائی کو روکتا ہے
دلیا چکنی جلد میں کی چکنائی کو بڑھنے سے روکتا ہے، یہ ان لوگوں کے لیے زیادہ موزوں ہیں جو چکنی جلد کی وجہ ایکنی اور مہاسے جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ جلد کو ضروری نمی سے محروم کیے بغیر صاف کرتا ہے۔
سرخی کو کم کرتا ہے
دلیا کی سوزش مخالف خصوصیات جلد کی سرخی اور داغ دھبے کو کم کرتی ہیں۔ اسی لیے یہ حساس جلد کے لیے اسے ایک بہترین انتخاب ہے۔
کیا دلیا جلد کی الرجی میں مفید ثابت ہوتا ہے؟
دلیا کو الرجی کی علامات کو دور کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، شدید الرجی والے افراد کو پہلے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ الرجی کے لیے دلیا کا اس طرح استعمال کریں۔
نہانے کے پانی میں دلیہ ملائیں
ایک باتھ ٹب کو نیم گرم پانی سے بھریں اور ایک ململ کے کپڑے میں باریک پسے ہوئے دلیے کو ڈال کر باتھ ٹب میں رکھ دیں تاکہ اس کے اجزاء پانی میں شامل ہوجائیں۔
جلد کی خارش، سرخی اور سوجن جیسی علامات جو جلد کی الرجی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں کو دور کرنے کے لیے 15 سے 20 منٹ تک باتھ ٹب بیٹھے رہیں۔ پھر صاف پانی جسم دھولیں۔
دلیے کا پیسٹ
باریک پیسے ہوئے دلیے کی تھوڑی سی مقدار میں پانی ملا کر ایک گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔
پیسٹ کو براہ راست جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں، اور اسے 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
خارش اور سوزش کم کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
دلیے کا ماسک
الرجی کی صورت میں جلد کو پرسکون رکھنے کے لیے دلیے کا ماسک تیار کریں، باریک پسے ہوئے دلیے کو دہی، شہد یا ایلو ویرا جیل کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔
چہرے کی جلد پر نرمی سے لگائیں، لیکن آنکھوں کے ارد گرد لگانے سے گریز کریں۔
الرجی یا سرخی سے متاثرہ چہرے کی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے اسے نیم گرم پانی سے دھونے سے پہلے 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
اس کے علاوہ جلد کی الرجی سے نجات کے لیے دلیے پر مبنی اسکن کیئر پروڈکٹس بھی خریدی جاسکتی ہیں۔ جو اسٹورز میں دستیاب ہیں۔دلیا عام طور پر زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ ہوتا ہے، تاہم الرجی کی صورت میں بطور علاج استعمال کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو دلیے سے الرجی نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
