Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبض سے نجات کے لیے سونے سے قبل ان مشروبات کو استعمال کریں

Now Reading:

قبض سے نجات کے لیے سونے سے قبل ان مشروبات کو استعمال کریں
قبض

قبض سے نجات کے لیے سونے سے قبل ان مشروبات کو استعمال کریں

 قبض کو  تمام مرض کی بنیاد کہا جاتا ہے۔ یہ مرض نہ صرف جسمانی بیماریوں کی وجہ  بنتا بلکہ کئی طرح کے نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار کر دیتا ہے ۔ کیو نکہ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے صفائی کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بیرونی یا اندرونی۔

عام طور پر ایک فرد کو ہفتے میں تین یا اس زیادہ بار آنتوں کی نقل و حرکت اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے یعنی پاخانہ (اسٹول)کا خارج ہونا ضروری ہے جبکہ کچھ افراد دن میں دو سے تین بار اس حاجت کے لئے باتھ روم کا رخ کرتے ہیں۔

قبض کا مرض اس وقت جنم لیتا ہے جب آنتوں میں مادہ سخت ہو جاتا ہے اس کی وجہ پانی کی کمی ، ذہنی تناؤ، ورزش کی کمی یعنی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، فائبر کی کمی، جنک فوڈ کا زیادہ استعمال یا کچھ ادویات جن کے اثرات قبض پیدا کر سکتے ہیں۔

 بچے، جوان، ضعیف افراد مرد اور خواتین ہر کسی کوعمر کے کسی بھی حصے میں قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔ لیکن ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد میں قبض ہو نے کا تناسب زیادہ ہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد دائمی قبض میں مبتلا ہیں خاص طور پر ایسی خواتین جو حاملہ ہوتی ہیں۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے، لیکن شکر ہے اس کے لئے کئی گھریلو علاج موجود ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی زندگی نارمل انداز میں گزار سکتے ہیں انہی میں یہ چند حیرت انگیز مشروبات بھی شامل ہیں۔

اگرچہ سونے سے پہلے مشروب پینا قبض کا براہ راست علاج تو نہیں ہے لیکن یہ ممکنہ طور پر علامات کو کم کرنے یا بعض صورتوں میں راحت فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ کچھ مشروبات، خاص طور پر وہ جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، پاخانے کو نرم کرنے اور آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Advertisement

 کیمومائل چائے

کیمومائل میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں ساتھ ہی یہ آنتوں میں موجود مادے کو نرم کر کے ہاضمہ کی تکلیف کو کم کرتی ہے۔ کیمومائل ٹی بیگ کو گرم پانی میں چند منٹ کے لیے بھگو دیں، پھر سونے سے پہلے پی لیں۔

ادرک کی چائے

ادرک میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بہتر ہاضمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ اپھارہ اور متلی کو دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تازہ ادرک کی جڑ کو پیس کر گرم پانی میں 10 منٹ تک بھگو دیں اور پھر اس سے لطف اٹھائیں۔

لیموں کا پانی

لیموں کا رس ہاضمے کے خامروں کو متحرک اور جسم کو ڈیٹوکسیفائی کرتا ہے۔ آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر سونے سے پہلے پی لیں۔

Advertisement

 پیپرمنٹ چائے

پیپرمنٹ میں مینتھول ہوتا ہے، جو معدے کے پٹھوں کو آرام دینے کے ساتھ  ہاضمے کے مسائل کو آسانی سے دور کرتا ہے۔ پیپرمنٹ ٹی بیگ کو گرم پانی میں 5 منٹ کے لیے بھگو کر گرم پی لیں۔

ہلدی والا دودھ

ہلدی میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آنتوں کو سکون بخشتی ہیں۔ 1 چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر نیم گرم دودھ اور ایک چٹکی کالی مرچ کے ساتھ ملائیں اور  اسے سونے سے قبل استعمال کریں۔

 ایلو ویرا کا رس

ایلو ویرا جیل ہر طرح کی سوزش کو کم کر سکتا ہے اور آنتوں کے لیے کسی شفا بخش غذا کے طور پر کام کرتا ہے۔ تازہ ایلو ویرا جیل کو پانی یا جوس کے ساتھ بلینڈ کریں اور سونے سے پہلے اعتدال میں استعمال کریں۔

Advertisement

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور پیٹ میں تیزابیت کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے، نیم گرم پانی اور شہد میں 1-2 کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ مکس کرکے سونے سے چند گھنٹے پہلے استعمال کریں۔

سونف کے بیجوں کی چائے

سونف کے بیج ہاضمے کے پٹھوں کو آرام دے کر گیس اور اپھارہ کو دور کر سکتے ہیں۔ 1سے 2 چائے کے چمچ سونف کے بیجوں کو پیس کر 10 منٹ تک گرم پانی میں بھگو دیں۔ اور چھان کر گرم پی لیں۔

یہ گھریلو مشروبات ہاضمے کو فروغ دینے، سوزش کو کم کرنے، معدے کو سکون بخشنے اور قبض کو دور کرنے میں مدد دے کر آنتوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔

نوٹ: ان مشروبات کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر