 
                                                      یہ عام سی سرگرمیاں آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں
دنیا بھر میں تقریباً تمام ہی بالغ افراد روزانہ اوسطاً ساڑھے نو گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں تاہم اتنے طویل وقت تک بیٹھنا دل کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کالج لندن (یو سی ایل) اور سڈنی یونیورسٹی کے محققین کے مطابق بیٹھنے کو صرف چند لمحوں کی کسی بھی دوسری قسم کی سرگرمی سے بدلنا ، یہاں تک کہ سونا یا کھڑا ہونا قلبی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
چھ الگ الگ مطالعات میں جن میں پانچ ممالک کے 15,000 سے زیادہ افراد شامل تھے ایک تجزیہ کیا گیا، تمام شرکاء کو ان کے چوبیس گھنٹے کے دوران ان کی سرگرمی کی سطح اور دل کی صحت کی پیمائش کرنے کے لیے ٹریکرز پہنائے گئے۔
محققین کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے زیادہ زوردار جسمانی سرگرمیاں انجام دیں ان میں دل کی صحت زیادہ بہتر تھی۔ یہاں تک کہ کھڑے ہونے اور سونے سے بھی بہتر قلبی اثرات نوت کیے گئے۔

جب شرکاء نے اعتدال سے لے کر بھرپور سرگرمی محض پانچ منٹ تک انجام دی تو ان کے دل کی صحت پر واضح مثبت اثر پڑا۔
محققین کے مطابق بیٹھے رہنے والی طرز زندگی کی نسبت باقاعدگی سے جسمانی سرگرمیاں انجام دینے سے بلڈ پریشر، گلوکوز/شوگر کی سطح، جسم میں چربی، کولیسٹرول، نیند کے معیار اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان تمام کیفیات کا قلبی نظام سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ اسی لیے روزانہ کم از کم ہلکی سے اعتدال پسند ورزش اور سرگرمی کی ترغیب دی جاتی ہے۔
ایسی سر گرمی جو آپ کے دل کی دھڑکن کو بڑھاتی ہے اور آپ کو تیز سانس لینے پر مجبور کرتی ہے، یہاں تک کہ ایک یا دو منٹ کے لیے ہی سہی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے جیسے دوڑنا، تیز چہل قدمی یا سیڑھیاں چڑھنا۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دل پر مثبت اثر کے لیے کسی بھی سرگرمی کا بہت زیادہ سخت ہونا ضروری نہیں ہے، تاہم کم مشقت والی سرگرمی دیر سے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ جیسے کہ فون کالز کرتے وقت چہل قدمی کرنا، یا صبح بیدار ہونے کے لیے الارم لگانا اور ہر گھنٹے میں کچھ اسٹار جمپ کرنا، آپ کے دن میں سرگرمیاں شروع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، تاکہ آپ صحت مند فعال زندگی گزارنے کے عادی ہو سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 