Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوست کتنے طرح کے ہوتے ہیں، اور اچھے دوست کی نشانیاں کیا ہیں؟

Now Reading:

دوست کتنے طرح کے ہوتے ہیں، اور اچھے دوست کی نشانیاں کیا ہیں؟
دوست

دوست کتنے طرح کے ہوتے ہیں، اور اچھے دوست کی نشانیاں کیا ہیں؟

انسان سماجی طور الگ تھلگ نہیں رہ سکتا اسے کسی نہ کسی رشتے یا سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ زندگی میں حقیقی رشتوں کے علاوہ کچھ اور بھی رشتے بنتے ہیں جو بعض اوقات حقیقی رشتوں سے بھی زیادہ مضبوط اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں انہی میں دوست بھی شامل ہیں۔

تاہم ماہرین نے دوستوں کی بھی کئی  اقسام بیان کی ہیں جن کا یہاں ذکر کیا جارہا ہے۔

ایسے دوست  جن سے ہم مختصر وقت کے لیے ملتے ہیں جیسے کسی محفل، دوارن سفر، خریداری کی جگہ یا ریستوران میں، جبکہ کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ ہم بڑے ہوئے ہوتے ہیں، جو ہماری زندگی کو بہت قریب سے جانتے ہیں۔ جبکہ کچھ دوران ملازمت بنتے ہیں جن کے ساتھ ہم ہر روز لنچ کرتے ہیں۔ یہ ایسے دوست ہیں جن کے ساتھ ہم وقتاً فوقتاً گھومتے ہیں، اور کچھ ایسے دوست جن سے بات کیے بغیر ہم ایک دن بھی نہیں رہ سکتے۔

یہ مختلف قسم کے دوست ہماری زندگی میں منفرد اور الگ کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ کے دوست کی کوئی بھی قسم ہو، یہ جاننا ضروری ہے کہ اچھے دوست اور برے دوست کی علامات کیا ہیں، اور یہ کس طرح آپ کو پتا چلے گا  کہ کوئی اب اچھا دوست نہیں ہے۔

ایکوینٹس

Advertisement

ایکوینٹس یا جاننے والے وہ دوست ہوتے ہیں جن سے ہم چند ہی بار ملتے ہیں، جیسے محفل میں یا باہمی دوستوں کے ذریعے۔ آپ ان کے نام اور ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں اسی لیے یہ آپ کے دل سے گہری وابستگی نہیں رکھتے کیونکہ آپ نے ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا ہوتاہے۔ ان کے ساتھ سطحی  بات چیت کی جاتی ہے۔

سماجی دوست

عام یا سماجی دوست وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے ہم دفتر، جم یا کلب میں دوستی کرتے ہیں۔ آپ اس شخص کے بارے میں ایکوینٹس سے زیادہ جانتے ہیں تاہم، تعلقات کی بنیاد اکثر یہ دوست مشترکہ ماحول یا سرگرمیوں، جیسے کھیل، ملازمت کی جگہ، یا ایک جیسے شوق رکھنے سے ان کے درمیان مزید قربت بڑھنے لگتی ہے۔ مشترکہ ماحول یا سرگرمی کی وجہ سے ان دوستوں کے ساتھ کافی باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

قریبی دوست

قریبی دوست آپ کے وہ دوست ہیں، جو آپ کے خاندانی حلقوں میں شامل ہوتے ہیں۔  یہ وہ دوست ہیں جن کے ساتھ آپ فوری طور  بلا کسی جھجھک کے بات کرتے ہیں۔ اور ان کے ساتھ اپنی زندگی کی جدوجہد کا اشتراک کرتے ہیں، اور اپنی خوشی اور غم کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ اکثر وہ دوست ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ کی اقدار سب سے زیادہ ملتی ہیں۔

زندگی بھر کے دوست

Advertisement

زندگی بھر کے دوست وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ نے بچپن گزارا ہوتا ہے اور وہ بچپن سے آپ کے دوست رہے ہیں۔ یہ اکثر وہ دوست ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ سب سے زیادہ خود کو قریب محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان سے آپ کا کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہوتا۔

اچھے دوست کی نشانیاں

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک اچھے دوست ہونے کیا نشانیاں ہیں تو آپ اپنے آپ سے یہ سوالات کریں۔

کیا آپ اس شخص کے آس پاس اپنے آپ کو سب سے قریبی، مستند اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں؟

کیا وہ عام طور پر آپ کی ذات کے سب اچھے پہلو کو اجاگر کرتے ہیں؟

کیا آپ ان پر بھروسہ کرتے ہیں جو معلومات آپ ان کے ساتھ شیئر کررہے ہیں؟

Advertisement

کیا وہ آپ کو گلے لگاتے  ہیں اور آپ کو عزت دیتے ہیں؟

کیا آپ اعتماد سے ان کی مدد حاصل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ ان کے سامنے اپنے اختلاف کا اظہار کر سکتے ہیں؟

اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو امکان ہے کہ یہ شخص آپ کا اچھا دوست ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر