آلودگی سے ہونے والی گلے کی سوزش سے کیسے چھٹکارا پائیں
سائنسی ترقی کی بدولت جہاں زندگی سہل ہوگئی ہے وہی دنیا نے اس ترقی کی بھاری قیمت ادا کی ہے جس کے نتیجے میں اس کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے، اسی میں فضا بھی شامل ہے، درختوں کی کمی اور مضر صحت گیسوں کے اخراج سے فضائی آلودگی میں حد درجہ اضافہ ہوگیا ہے۔
فضائی آلودگی کو تمباکو نوشی، شراب نوشی اور آلودہ پانی کے استعمال جیسا ہی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ آلودگی کی تمام اقسام میں سب سے خطرناک فضائی آلودگی ہے، جو ہر جان دار کوکسی نہ کسی طرح سے متاثرکر رہی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دُنیا بَھر میں روزانہ لاکھوں افراد فضائی آلودگی سے متاثر ہوکر مختلف عوراض کا شکار ہورہے ہیں۔ ان عوراض میں سانس کی نالیوں اور گلے کی سوزش سر فہرست ہے۔ یہاں پر گلے کو سوزش کو کم کرنے اور آرام کے لیے چند کار آمد طریقے پیش کیے جارہیں۔
شہد
ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی چائے میں ملا کر استعمال کرنے سے گلے کی سوزش دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ شہد میں موجود اینٹی بیکٹیریل اینٹی سوزش خواص ہیں جو گلے کو سوزش سے نجات دے کر آرام پہنچاتے ہیں۔
کیمومائل چائے
کیمومائل چائے اپنی سکون آور اور اینٹی سوزش خصوصیات کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ اس چائے ایک گرم گھونٹ گلے کی سوزش کو دورکر کے بے آرامی سے نجات دیتا ہے۔
پودینہ
پودینہ میں منتھول پایا جاتا ہے جو گلے میں آرام کا سبب بنتا ہے آپ اس کے لیے پودینے کی چائے بھی تیار کر سکتے ہیں یا پھر اسے سونگھ کر بھی اس کی افادیت حاصل کرسکتے ہیں۔
ادرک
ادرک میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو گلے کے درد کو دور کرنے میں مددفراہم کرتی ہے۔ ادرک کی چائے تیار کر کے اس میں شہد ملا کر پینے سے گلے کی سوزش اور درد جاتا رہتا ہے۔
نیم گرم پانی سے غرارے کرنا
نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کرنا گلے کی سوزش دور کرنے ایک قدیم ترین علاج ہے۔ یہ گلے کی سوجن کو دور کر کے عارضی آرام فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
