Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن بھر میں بیٹھنے کا دورانیہ کتنا ہونا چاہئے جس سے صحت متاثر نہ ہو

Now Reading:

دن بھر میں بیٹھنے کا دورانیہ کتنا ہونا چاہئے جس سے صحت متاثر نہ ہو
بیٹھنے

دن بھر میں بیٹھنے کا دورانیہ کتنا ہونا چاہئے جس سے صحت متاثر نہ ہو

دنیا بھر میں لوگوں ایک بڑی تعداد مختلف ملازمت کی نتیجے میں سارادن بیٹھ کر گزارنے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف بچے اور بڑے موبائل پر اپنا وقت گزارتے ہیں وجہ کوئی بھی ہوبیٹھا صحت کے لیے انتہائی نقصان کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین صحت اس عادت کو تمباکونوشی کی طرح خطرناک قرار دیتے ہیں۔

تاہم دن بھر میں کتنی دیر تک بیٹھا صحت کے لیے نقصان کا باعث نہیں ہے تو اس سلسلے میں ماہرین  کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے کہ کتنی دیر بیٹھنا صحت کو اس کے منفی اثرات سے محفوظ رکھ سکتا ہے تاہم کوشش کریں کہ بیٹھنے کا دورانیہ انتہائی کم ہو۔

پھر بھی ماہرین نے ماضی میں کی جانے والی تحقیق کو مد نظر رکھتے ہوئے فی گھنٹہ بیٹھنے پر دو سے تین منٹ کی اعتدال پسند ورزش کرنا ضروری قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ آپ ایک دن میں کتنا وقت بیٹھ کر گزار سکتے ہیں تاہم اس میں توازن قائم کرنے کی کوشش کریں۔

Advertisement

2021 کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ دیر تک بیٹھتے ہیں ان کے لیے روزانہ 40 منٹ کی اعتدال سے لے کر بھرپور جسمانی سرگرمی کو انجام دینا نہایت ضروری ہے جس سے اموات کی شرح میں 30 فیصد کمی کی جاسکتی ہے۔

جبکہ وہ لوگ جو دن میں صرف چھ گھنٹے بیٹھتے ہیں انہیں اسی طرح کے خطرے میں کمی لانے کے لیے صرف پانچ منٹ کی ورزش درکار ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ آپ جتنا زیادہ بیٹھیں گے، صحت کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آپ کو اتنا ہی زیادہ متحرک رہنا ضروری ہے۔

بیٹھنے کے اثرات کا ازالہ کرنا

بیٹھنے کے اثرات کا ازالہ کرنے کے لیے، آپ اپنی زندگی میں متحرک رہنے کے حوالے سے تحریک پیدا کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا طرز زندگی تبدیل کریں۔

آپ گھر کے کام یا سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کر سکتے ہیں، اگر آپ کے پاس وقت ہے تو روزمرہ کے کام کے دوران کی جانے والی ہلکی پھلکی سرگرمی کا سات منٹ کا دورانیہ ایک منٹ کی اعتدال ورزش کے برابر ہے۔

Advertisement

اس طرح یہ آسان سی جسمانی سرگرمیاں موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں، اور آپ کو طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دے سکتی ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر