ذیابیطس کی ادویات اس مشروب کے ساتھ ہرگز استعمال نہ کریں
دنیا بھر لوگ دن کے آغاز پر جن تین مشروب کا استعمال کرتے ہیں ان میں کافی بھی شامل ہے۔ کافی دنیا کا وہ واحد مشروب ہے جو بے حد متنازعہ حیثیت رکھتا ہے اور ہر نئی تحقیق کبھی اسے صحت کے لیے مفید تو کبھی مضر قرار دیتی ہے تاہم حال ہی میں کافی کو مختلف ادویات کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے ان میں ذیابیطس بھی شامل ہے۔
یہ بات درست ہے بہت سے لوگ کافی پینے کے بعد باتھ روم کا رخ کرتے ہیں، بہت سی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا استعمال آپ کے معدے کو متحرک کر سکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جس وقت آپ دوائی لیتے ہیں اور اسی وقت اگر آپ کافی کا استعمال کرتے ہیں تو یہ دوا پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ 2020 میں، محققین کے ایک گروپ نے متعدد دواؤں کا جائزہ لیا اور یہ کہ وہ کافی سے کیسے متاثر ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کافی “بہت سی ادویات کے جذب، تقسیم، میٹابولزم اور اخراج کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہے انہی میں ذیابیطس کی ادویات بھی شامل ہیں۔
اگر آپ کافی میں چینی یا دودھ ملاتے ہیں، تو اس سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس طرح ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دی جانے والی ادویات پر اثر پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ، ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کیفین ذیابیطس کے مریض میں علامات کو شدید کر سکتی ہے۔
امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع کردہ تحقیق کے مطابق کیفین کے ساتھ کوئی بھی چیز پینا، جیسے کافی، انسولین اور بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔ اس طرح بلڈ شوگر کا انتظام کرنا زیادہ مشکل ہوسکتا ہے، اور آخر کار ذیابیطس کی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ذیابیطس اور پری ذیابیطس امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بہت عام ہیں۔ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے مطابق، 37 ملین سے زیادہ امریکیوں کو ذیابیطس ہے، اور تقریباً 100 ملین کو پری ذیابیطس ہے۔ ان نمبروں کے ساتھ، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ لاکھوں لوگ روزانہ ذیابیطس کی دوائیں لیتے ہیں تو کوشش کریں اس مرض میں مبتلا مریض کافی پینے سے گریز کریں خاص کر جب ادویات کا استعمال کر رہے ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
