
سائنسی حمایت یافتہ فوائد لیے ادرک کی چائے پینے کا بہترین وقت بھی جان لیں
ادرک کو صدیوں سے کھانوں میں مصالحہ اور کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جارہا ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ہی نمکین پکوان کی تیاری میں ادرک لازمی جز ہے۔
تاہم سائنسی تحقیق کی بدولت ادرک کی ایسی افادیت سامنے آئی ہے جس نے اسے سپر فوڈ کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ ادرک کو تازہ اور خشک جسے سونٹ کہا جاتا ہے دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔
ادرک اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت مدافعتی نظام کومضبوط بنانے، جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ نظام انہضام کو بہتربناتی ہے۔
یہ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسڈینٹس خصوصیات کی بنا پرجسم کے مختلف درد، امراض قلب اور دمہ کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
ادرک کی حیرت انگیز افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں ایک طرف اسے کھانوں کی زینت بنایا جاتا ہے تو دوسری طرف اس کی چائے بھی مختلف امراض میں کسی مسیحا سے کم نہیں ہے۔
ادرک کی چائے کیا ہے؟
ادرک کی چائے ایک مشروب ہے جو عام طور پر تازہ یا خشک ادرک کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر تیا ر کی جاتا ہے۔ یہ مختلف امراض میں بطور دوا ایک مقبول چائے ہے۔ اکثر اسے آنتوں کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ادرک کی چائے کی غذائیت
ادرک کی چائے کی صحیح غذائیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اسے کیسے پیتے ہیں اور کیا آپ ادرک کو کسی دوسری جڑی بوٹی یا اجزاء کے ساتھ ملاتے ہیں۔ تاہم یہاں پر ادرک کی چائے کے ایک عام کپ میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کا ایک عمومی جائزہ لیا جارہا ہے۔
کیلوریز: 2.4
کاربوہائیڈریٹ: 0.4 گرام
چربی: 0.02 گرام
فائبر: 0 گرام
پروٹین: 0.05 گرام
کاپر: 0.03 ملی گرام
چائے کی دوسری اقسام کی نسبت ادرک کی چائے میں وٹامنز زیادہ اور معدنیات کم ہوتے ہیں، اس لیے اس سے آپ کی روزمرہ کی غذائی ضروریات میں کوئی خاص کمی واقع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم، اس کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آپ کے لیے ضرور فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ادرک کی چائے کے فوائد
نہ صرف ادرک کی چائے کا ایک پُرسکون گھونٹ دن کے اختتام پر آپ کو آرام دہ محسوس کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ موسمی اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
بہتر ہاضمہ
ادرک کی چائے متلی اور پیٹ کی خرابی کو دور کرنے کا ایک نہایت ہی آزمودہ طریقہ ہے۔ یہ ںظام انہضام کو بہتر بنا کھانا فوری ہضم کرتی ہے، اس طرح ہاضمے کے مسائل کم ہونے لگتے ہیں۔
قوت مدافعت بڑھائے
ادرک کی چائے میں پائے جانے والے کچھ مرکبات مدافعتی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ ادرک میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اس طرح یہ کئی انفیکشز سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے۔
صحت مند قلب
ادرک کی چائے آپ کے دل کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش مخالف اثرات پائے جاتے ہیں، ادرک بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے، یہ دونوں امراض قلب کے خطرے والے عوامل ہیں۔
اسے کب پینا بہتر ہے
اس ذائقے دار مشروب کو اپنے معمولات میں شامل کرنے کے لیے یہاں چند طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔
طویل سفر پر جانے سے پہلے
ادرک کی چائے کو اکثر موشن سکنس کے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اگر آپ گاڑی میں طویل سفر کے دوران خود کو بے چین محسوس کرتے ہیں تو یہ ایک اچھا انتخاب ہے۔
دن کے آغاز پر کافی سے تبدیل کریں
اگر آپ اپنے کیفین کی مقدار کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ادرک کی چائے ایک بہترن متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ صبح کا تروتازہ مشروب بنانے کے لیے اس میں لیموں کا عرق شامل کر سکتےہیں۔
فلو میں استعمال کریں
ادرک کی چائے قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، جو بیماری اور انفیکشن سے آپ کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جب آپ کو موسم کی شدت محسوس ہونے لگیں تو ایک یا دو کپ پی لیں۔
بہتر ہاضمے کے لیے
پیٹ بھر کر کھانے کے بعد آپ کو پیٹ بھاری محسوس ہوتو ایسی صورت میں ادرک کی چائے پینا ان مسائل سے نجات میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
سونے سے پہلے
چونکہ ادرک کی چائے مکمل طور پر کیفین سے پاک ہوتی ہے، اس لیے آپ دن کے کسی بھی وقت اپنے نیند کے شیڈول کو متاثر کرنے کی فکر کیے بغیر اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ شام میں آرام دہ محسوس کرنے کے لیے سونے سے پہلے ادرک کی چائے کو نیند کی چائے کے طور پر پینے کی کوشش کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News