
انتہائی اضطراب کی صورت میں جنم لینے والے پینک اٹیک سے نجات کا آسان سا طریقہ آزمائیں
زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور اسی دوڑ میں سب ہی شامل ہیں زندگی کے اس سفر میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کبھی حالات اچھے ہوتے کبھی برے بہت سے لوگ زندگی میں آنے والے مصائب کا مقابلہ کرنے کی طاقت کھو دیتے ہیں جب جسم ان مصائب کا مقابلہ نہیں پاتا تو پھر یہ ذہن کو متاثر کرنے لگتے ہیں جس سے ذہنی تناؤ اضطراب جنم لینے لگتے ہیں۔
ذہنی تناؤ یا اضطراب جب بہت زیادہ بڑھ جاتا پینک اٹیک کی صورت اختیار کر لیتا یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں مختصر وقت کے لیے کسی چیز کے خوف سے جسم میں کپکپی اور گھبراہٹ طاری ہونے لگتی ہے۔ شدید اضطراب، خوف اور پریشانی کی اچانک لہر کی وجہ سے جو علامات سامنے آتی ہیں ان میں سانس لینے میں دشواری ، تیز دل کی دھڑکن، چکر آنا اور منہ کا خشک ہونا شامل ہیں۔
پینک اٹیک کی یہ علامات چند منٹ سے لے کر آدھے گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہیں، جو افراد کو عملی طور پر بے بس کر دیتی ہیں۔
تاہم اب اس کیفیت کی علامات کو کم کرنے ایک انتہائی آسان سا طریقہ پیش کیا گیا ہے اور وہ ہے کھٹا ترش ذائقہ لیے کینڈی۔ یہ طریقہ پپنک اٹیک کا کوئی باقاعدہ یا تجویز کردہ علاج نہیں ہے، تاہم یہ بہت حد تک ان علامات کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔
اس علاج کی تجویز ایک ٹک ٹاکر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے دی ہے، ٹک ٹاکر کے مطابق انہیں ان کے معالج نے پینک اٹیک کی صورت میں کھٹی کینڈی کھانے کا مشورہ دیا ہے اس طرح دماغ میں آنے منفی سوچ کا رخ کٹھے ذائقہ کی جانب مڑ جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھٹی کینڈی ممکنہ طور پر یہی کام کرے گی یہ آپ کے دماغ کی توجہ شدید کھٹے ذائقہ کی جانب مبذول کرا دیتی ہے اور اس طرح یہ نہایت آسان اور سادہ سا طریقہ آپ کی گھبراہٹ کو کم کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاتھ لائٹ موڈ اینڈ اینگزائٹی سینٹر کی اپریل 2023 کی ایک رپورٹ میں ذہنی خرابی کے دوران کھٹی غذا کو چکھنے سے مزاج بہتر ہونے کے فوائد سامنے آئیں ہیں۔
پاتھ لائٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر اور سائیکاٹرسٹ ٹویا رابرسن مور کا کہنا ہے کہ جب دماغ کا امیگڈالا متحرک ہوتا ہے تو دماغ میں ایک طرح کے خوف کی کیفیت جنم لینے لگتی ہے۔ امیگڈالا کے ردعمل اور گھبراہٹ کو کم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنی توجہ کو اپنے حواس کے ذریعے موجودہ لمحے کی طرف مبذول کرائیں، جیسے ذائقہ، بو، لمس، نظر اور سماعت۔
انہوں نے مزید کہا کہ، کھٹی کینڈی ہماری توجہ تیزی سے ذائقہ کے احساس کی طرف مبذول کراتی ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے امیگڈالا (دماغ کا احساس کرنے والا حصہ) دوسری جانب توجہ دینے لگتا ہے۔
لیکن اس سے پہلے کہ گھبراہٹ میں مبتلا افراد کھٹا ذائقہ لیے چیزوں کو جمع کرنا شروع کریں اس بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ بہت زیادہ ترش غذا کھانا گلے کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ساتھ ہی یہ ہاضمہ کے مسائل کو بھی جنم دے سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News