Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ اپنی زندگی میں 6 برس کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟ تو ان باتوں پر عمل کریں

Now Reading:

کیا آپ اپنی زندگی میں 6 برس کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟ تو ان باتوں پر عمل کریں
زندگی

کیا آپ اپنی زندگی میں 6 برس کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟ تو باتوں پر عمل کریں

ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی عمر دراز ہو اور وہ صحت و تندرستی کے ساتھ طویل عمر پائے۔  تاہم طبی ماہرین اکثر حیاتیاتی یا ’’فینوٹائپک‘‘ عمر کے حوالے سے بات کرتے ہیں، جو میٹابولزم، سوزش اور اعضاء کی صحت اور اس کی کارکردگی جیسے عوامل کی پیمائش کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق قلب کی اچھی صحت حیاتیاتی بڑھاپے کی رفتار کو کم کر سکتی ہے اور عمر بڑھنے پر ہونے والے امراض کے خطرے کو  بھی کم کر سکتی ہے، جو تقریباً چھ سال چھوٹے ہونے کے برابر فائدہ فراہم کرتے ہیں۔

فلاڈیلفیا میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائنسی سیشن 2023 میں اس حوالے سے  کیے جانے والے ابتدائی مطالعے کے کچھ نتائج پیش کیے گئے ہیں۔

اس تحقیق میں محققین نے دل اور دماغ کی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی لائفز ایسنشل 8 چیک لسٹ کو استعمال کر کے کیا۔

Life’s Essential 8  صحت مند طرز زندگی کے ایک طریقہ کار ہے جس میں 8 ایسی صحت مند باتیں شامل ہیں جو براہ راست قلبی صحت کی حمایت کرتی ہیں۔ اس فہرست میں کون سی عادات ہیں جانتے ہیں۔

Advertisement

صحت مند نیند

تمباکو نوشی سے پرہیز

باقاعدگی سے ورزش

صحت مند غذا

صحت مند جسمانی وزن

خون میں گلوکوز کی سطح

Advertisement

کولیسٹرول کی سطح

بلڈ پریشر

اس میں کسی بھی شخص کے مجموعی اسکور کا حساب ان تمام آٹھ باتوں کی اوسط سے کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اسکور ہوتا ہے جو تین زمروں میں سے ایک میں آتا ہے۔ اعلیٰ، اعتدال پسند یا کم قلبی صحت۔

اس تحقیق میں محققین نے 2015 سے 2018 تک نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے (NHANES) میں حصہ لینے والے 6,500 سے زائد امریکی بالغوں کی فینوٹائپک کے ذریعے عمر کا تجزیہ کیا۔

نتائج کے مطابق ایسے تمام افراد جو قلبی طور پر زیادہ صحت مند تھے ان کی عمر میں منفی فینوٹائپک نوٹ کیا گیا، یعنی وہ جسمانی طور پر اپنی اصل عمر سے چھوٹے تھے۔ اس کے برعکس، کم قلبی صحت کے حامل افراد کی عمر میں مثبت فینوٹائپک پایا گیا اور وہ جسمانی طور پر اپنی اصل عمر سے زیادہ تھے۔

مثال کے طور پر، اعلیٰ قلبی صحت کے گروپ میں شامل افراد کی اوسط اصل عمر 41 تھی، لیکن ان کی اوسط حیاتیاتی عمر 36 تھی۔ دریں اثنا، کم قلبی صحت والے افراد کی اوسط حقیقی عمر 53 تھی، تاہم فینوٹائپک کے حوالے سے ان کی اوسط جسمانی عمر 57 سال تھی۔ اس طرح یہ اپنی عمر سے چار سال زیادہ  بوڑھے تھے۔

Advertisement

ڈاکٹر نور مکارم  جوکہ نیو یارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایپیڈیمولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قلبی صحت کا تعلق حیاتیاتی عمر میں کمی سے ہوتا ہے، جسے فینوٹائپک عمر سے ناپا جاتا ہے۔

مکارم نے مزید کہا کہ اس تحقیق میں خوراک اور قلبی صحت کے درمیان تعلق بھی نوٹ کیا گیا ہے، جیسے جیسے دل کی صحت بڑھتی ہے، حیاتیاتی عمر کم ہوتی جاتی ہے، فینوٹائپک عمر ہمارے جسم کے حیاتیاتی عمر بڑھنے کے عمل کا اندازہ لگانے کا ایک عملی ذریعہ ہے اور مستقبل میں بیماری اور موت کے خطرے کی ایک مضبوط پیش گو بھی ہے۔

اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لائف اسنشیل 8 اسکورحاصل کرنے کا تعلق اس کی حیاتیاتی عمر سے ہے جو اس کی اصل عمر سے تقریباً چھ برس کم ہے۔

ہر کوئی طویل عمر تک زندہ رہنا چاہتا ہے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے  سب صحت سے بھرپور زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سالوں تک حقیقی زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں اور بہتر زندگی گزار سکیں۔

لائیڈ جونز نے مزید کہا کہ “یہ نتائج ہمیں تاریخی عمر اور حیاتیاتی عمر کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں اور کس طرح صحت مند طرز زندگی کی عادات اپنانے سے آپ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر