Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان سا طریقہ آزمائیں

Now Reading:

کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان سا طریقہ آزمائیں
وزن

کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان سا طریقہ آزمائیں

وزن کا بڑھنا جسمانی صحت کو کئی طرح سے متاثر کرتا ہے۔ موٹاپا نہ صرف ایک بیماری ہے بلکہ اس کے نتیجے میں کئی دوسرے امراض بھی جنم لینے لگتے ہیں۔ لوگوں کی کثیر تعداد موٹاپے کو کم کرنے کے لئے ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں لیکن وزن کم ہونے پر جیسے وہ دوبارہ معمول کے کھانے پر آتے ہیں تو ان کا وزن پھر بڑھ جاتا ہے۔

جب وزن ایک بار بڑھ جائے تو اسے کم کرنا ایک مشکل اور صبر طلب مرحلہ ہوتا ہے ۔ آج یہاں آپ کو وزن کم کرنے کا ایک آسان طریقہ بتارہیں جس کے لئے آ پ کو ڈائٹنگ کی ضرورت نہیں بلکہ ان صحت بخش مشروبات کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور اپنا وزن گھٹائیں۔

کھیرے اور لیموں سے تیار مشروب

اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے ایک لیٹر پانی میں دو لیموں کے رس کو شامل کریں، اس کے بعد اس میں دس سے بارہ پودینے کے پتے اور ایک درمیانی سائز کا کھیرا کاٹ کر ڈال دیں، اور رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں اور دوسرے دن پانی کی جگہ یہی مشروب دن بھر میں استعمال کریں ۔ یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی چمکدار بناکر رنگت کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔

سیب کا سرکہ اور شہد کا مشروب

Advertisement

اس حیرت انگیز مشروب کو بنانا نہایت ہی اسان ہے اس کے لیے آپ گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں لیجئے صحت سے بھرپور مشروب تیار ہے یہ وزن کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

دار چینی اور زیرے کا مشروب

صحت سے بھرپور اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے آپ کو چاہئے دوگلاس پانی، اب اس میں ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی کا ڈال کرابالنے کے لئے چولھے پر رکھ دیں ۔ اسے اتنا ابالیں کہ ان دونوں اجزاء کا عرق اچھی طرح پانی میں شامل ہو جائے اور اس کا رنگ تبدیل ہوجائے۔ اب اسے چھان لیں۔ اب اس کا ایک گلاس پانی لے کر اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اورایک چائے کا چمچ شہد ملا کر استعمال کریں یہ نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ جسم کے فاسد مادوں کے خراج کو بھی یقینی بنائے گا۔

تخم بالنگا اور لیموں کا مشروب

اس مشروب کی تیاری بھی نہایت ہی آسان ہے اسے بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں دوچمچ تخم بالنگا شامل کرکے چند منٹ کے لئے رکھ دیں جب یہ پھول کر جیلی کی طرح بن جائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کر کے استعمال کریں ۔ یہ مشروب بے وقت کی بھوک کو ختم کرکے  وزن کو بڑھنے سے بچائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر