Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسم میں ظاہر ہونے والی یہ عام علامات کس وٹامن کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟

Now Reading:

جسم میں ظاہر ہونے والی یہ عام علامات کس وٹامن کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟
وٹامن

جسم میں ظاہر ہونے والی یہ عام علامات کس وٹامن کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟

صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوزان غذا ضرروی ہے وہی اس میں دیگر وٹامنز اور منرلز کا صحیح تناسب بھی اہمیت رکھتا ہے اسی میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق، وٹامن ڈی متعدد جسمانی افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ وٹامن جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے مدد فراہم کرتا ہے جو مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کا ضامن ہے۔ ساتھ ہی  یہ مدافعتی نظام اور جسم کے پٹھوں اور اعصاب کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس اہم وٹامن کے حصول کا سب سے آسان اور سستا ترین ذریعہ سورج کی روشنی ہے تاہم اسے مختلف سپلیمنٹس سے ذریعے بھی لیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جنہیں اس اہم وٹامن کی کمی کا سامنا ہے صرف امریکہ میں ہر چار میں سے ایک بالغ میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔

جسم قدرتی طور پر سورج کی روشنی کو وٹامن ڈی میں تبدیل کرتا ہے، تاہم، جو لوگ سن اسکرین کا استعمال کرتے ہیں، یا جن کی جلد میں میلانین زیادہ ہوتا ہے، وہ لوگ جو اپنا زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیں، یا ایسےعلاقے میں رہتے ہیں جہاں دھوپ نہ نکلتی ہو وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا کر سکتے ہیں ۔

Advertisement

یہاں چند ایسی ہی علامات بتائی جارہی ہیں جو وٹامن ڈی کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

اکثر بیمار رہنا

وٹامن ڈی مدافعتی نظام کو متوازن کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور موسمی نزلہ زکام یا فلو سے بچنے میں مدد  فراہم کرتا ہے۔

اگر کوئی شخص ہر عام زکام اور فلو سے مسلسل بیمار رہتا ہے، تو اس میں وٹامن ڈی کی کمی ہو سکتی ہے، جس سے ان میں مختلف انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ وٹامن ڈی جسم کے مدافعتی کام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جسم میں درد

چونکہ وٹامن ڈی ہڈیوں، پٹھوں اور اعصاب کی صحت کا ضامن ہے، جسم میں درد وٹامن ڈی کی کمی کی ایک انتباہی علامت ہوسکتی ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی کی عام علامات میں ہڈیوں کا درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ شامل ہے۔

Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی آسٹیوپوروسس کا سبب بھی بن سکتی ہے، ایک ایسی بیماری جس میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں جن  سے ان کے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق، آسٹیوپوروسس کا تعلق اکثر جسم  میں کیلشیم کی ناکافی مقدار سے ہوتا ہے، کیونکہ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس طرح یہ  آسٹیوپوروسس کا سبب بن سکتا ہے۔

منہ کی خراب صحت

وٹامن ڈی کی کمی دانتوں کے مسائل جیسے کہ منہ میں زخم،  مسوڑھوں کی سوزش اور پیریڈونٹل بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔

ویری ویل ہیلتھ کے مطابق، منہ کی صحت کسی کی مجموعی صحت اور کیلشیم پر وٹامن ڈی کے اثرات سے منسلک ہوتی ہے اور مدافعتی نظام میں تبدیلی دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں کی بیماری کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔

دماغی صحت کے مسائل اور کم توانائی

Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی کی ایک اور عام علامت تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ سے متعلق منفی جذبات ہیں۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی 2020 کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کا استعمال منفی جذبات کو کم  کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اسی طرح وٹامن ڈی میجر ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا افراد میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔

وزن کم کرنے میں مشکل کا سامنا

اگر کو ئی شخص وزن کرنے میں دشواری کا سامنا کرتا ہے تو  اس کی وجہ کسی حد تک وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے۔ ایسے افراد جن کا وزن بڑھا ہوا ہوتا ہے ان میں وٹامن کی کمی کا امکان زیادہ ہوتا ہے، نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی 2018 کی ایک تحقیق  کے مطابق موٹاپا جسم میں سوزش سے منسلک ہے۔ وزن میں کمی اور وٹامن ڈی دونوں ہی سوزش کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

وٹامن ڈی کیسے حاصل کریں

دھوپ میں رہنے کے علاوہ لوگ اپنی خوراک کے ساتھ ساتھ سپلیمنٹ سے بھی وٹامن ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی کے قدرتی ذرائع میں چربی والی مچھلی جیسے ٹراؤٹ، سالمن، اور ٹونا، مشروم، انڈے کی زردی، اور گائے کا جگر شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر