Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیگرین کے لیے یہ آسان سا گھریلو علاج آزمائیں، اور درد سے نجات پائیں

Now Reading:

مائیگرین کے لیے یہ آسان سا گھریلو علاج آزمائیں، اور درد سے نجات پائیں
مائیگرین

مائیگرین کے لیے یہ آسان سا گھریلو علاج آزمائیں، اور درد سے نجات پائیں

مائیگرین جسے درد شقیقہ بھی کہاجاتا ہے، اس کیفیت میں سر کے آدھے حصے میں درد ہوتا ہے ، یہ درد سر کے دائیں یا بائیں کسی جانب بھی ہو سکتا ہے، درد شقیقہ کے دوران قے آنا ، متلی ہونا، شور، اونچی آوازوں اور روشنی سے مزید بڑھنے لگتا ہے، درد شقیقہ کا مریض روشنی کے بہ نسبت خود کو اندھیرے میں پر سکون محسوس کرتا ہے ۔

ایسے افراد جنہیں مائیگرین ہوتا ہےان کا عموماً اعصابی نظام کمزور ہوتا ہے جس کے باعث وہ لوگ چھوٹے سے چھوٹے کام کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں انہیں دھندلا دِکھائی دینے لگتا ہے، آوازیں اور روشنی بُری لگنے لگتی ہے، چڑچڑاپن ہوتا ہے اور نیند کی کمی بھی ہوتی ہے۔

مائیگرین کا ابھی تک کو علاج دریافت نہیں کیا جاسکا، جو اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو، تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکے ہی اس میں اکثر کار آمد ثابت ہوتے ہیں یہاں پر ایک ایسا ہی گھریلو علاج بتایا جارہا ہے جو اس درد میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں ماہرین صحت نے مائیگرین کے لیے گرم پانی میں پاؤں بھگونے کا مشورہ دیا ہے ان کے مطابق یہ درد شقیقہ کا ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔

 

Advertisement

درد شقیقہ کا فوری گھریلو علاج

سر درد کے امراض جیسے درد شقیقہ دنیا بھر میں معذوری کی تیسری سب سے عام وجہ ہے۔ یہ ایک عام مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ درد شقیقہ کا سر درد  پہلے ہلکا ہوتا ہے پھر شدت اختیار کرجاتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈس آرڈرز اینڈ اسٹروک کے مطابق متلی، دھندلا پن، تھکاوٹ، موڈ میں تبدیلی، روشنی، آواز یا شور کی حساسیت میں اضافہ، اور الجھن درد شقیقہ کی عام علامات ہیں۔

چونکہ اس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے، اسی لیے لوگ گھریلو علاج کو ترجیح دیتے ہیں تاہم گرم پانی میں پیروں کو بھگونا درد شقیقہ کا ایک اور گھریلو علاج ہے، یہ کیسے کام کرتا ہے جانتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق درد شقیقہ کا درد دماغی خلیوں کے ایک گروپ کی سرگرمی سے جنم لیتا ہے، یہ بعض نیورو ٹرانسمیٹر کو متحرک کرتی ہے، جیسے سیروٹونن،  اور خون کی شریانوں کو تنگ کرنے کا سبب بنتی ہیں، جس سے آپ کے سر کے ایک طرف شدید درد ہونے لگتا ہے گرم پانی میں اپنے پیروں کو بھگونے سے آپ کے پاؤں میں موجود خون کی شریانیں آپ کے سر میں موجود خون کی شریانوں کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہیں اور روانی کو بہتر بناتی ہیں اس طرح خون کی نالیوں پر دباؤ کم ہوجاتا ہے، جو درد شقیقہ کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح درد کم ہونے لگتا ہے۔

کیا اس علاج کا کوئی مضر صحت اثر ہے؟

Advertisement

گرم پانی میں پاؤں بھگونا آرام کرنے کے قدیم ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ لیکن یہ آپ کو آرام  دینے علاوہ بھی کئی اور طرح  سے افادیت رکھتا ہے۔ اس لیے اس کا کائی مضر صحت اثر نہیں ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر