Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناشتے میں کھائی جانے والی یہ مشہور غذائیں جو تناؤ کو بڑھاتی ہیں

Now Reading:

ناشتے میں کھائی جانے والی یہ مشہور غذائیں جو تناؤ کو بڑھاتی ہیں
تناؤ

ناشتے میں کھائی جانے والی یہ مشہور غذائیں جو تناؤ کو بڑھاتی ہیں

ناشتہ کو صبح بیدار ہونے پر دن کا سب سے اہم کھانا سمجھا جاتا ہے، کیونکہ باقی دن کی توانائی کا دارومداراسی پرہوتا ہے اسی لیے کہاجاتا ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح کرنا چاہئے۔ تاہم ناشتے کون سی غذائیں لینی چاہئے یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔

ایک غذائی ماہر نفسیات کے مطابق ناشتہ جسم اور دماغ کو مناسب طریقے سے توانا رکھنے، پورے دن کی توجہ اور چوکسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ناشتے کے لیے بہت ہی مشہور غذائیں جنہیں لوگ صحت مند سمجھ کر کھاتے وہ دماغی صحت کے لیے مفید نہیں ہوتی یہاں پر انہی مشہور ناشتوں کے بارے میں بتا یا جارہا ہے۔

پھلوں سے تیار اسمودی

اگرچہ اسمودی پروٹین اور پودوں سے حاصل ہونے والی غذائیت کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے لیکن بہت سی اسمودیز ایسی ہیں جو واقعی میٹھے ملک شیک کی طرح ہیں، خاص طور پر ایسی اسمودی جو صرف  پھلوں سے تیار کی جاتی ہیں چینی کی زائد مقدار لیے ہوتی ہے۔

Advertisement

چربی یا پروٹین کے بغیر یہ اسمودیز خون میں شوگر کی سطح کو بڑھا کر فوری توانائی کا سبب بنتی ہے تاہم کچھ ہی گھنٹوں کے بعد یہ سطح کم ہونے لگتی ہے اس طرح  یہ تھکاوٹ، اضطراب اور چڑچڑے پن کا سبب بن سکتی ہیں۔

پھلوں سے بھرپور ناشتے

ناشتے میں اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور پھلوں کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے تاہم پھلوں پر مبنی ناشتے اکثر خون میں چینی کی سطح کو بڑھا دیتے ہیں جبکہ گرینولا، میٹھے ناریل کے فلیکس، اور شہد بھی میٹھے ہونے کے سبب چینی کی وافر مقدار فراہم کرتے ہیں۔

کافی

بہت سے لوگ اپنے دن کا آغاز ایک کپ کافی سے کرتے ہیں یعنی ایک بلیک کافی جس میں بادام کا دودھ استعمال کیا گیا ہو ، یا  بادام کے دودھ کا کیپوچینو۔

مصنوعی ذائقوں سے بھر بھرپور یہ مشروب چینی اور دودھ سے بھرا ہوتا ہے جو کسی میٹھی ٹافی سے کم نہیں ہے۔یہ جسم اور دماغ میں سوزش کو بڑھا سکتا ہے جبکہ سوزش نفسیاتی بیماری کی بڑھتی ہوئی علامات اور ادراک کی کمزوری سے منسلک ہے۔

Advertisement

سیریل

مختلف اناج لیے سیریل جسے دودھ میں ڈال کر فوری استعمال کیا جاتا ہے مصنوعی مٹھاس لیے ہوتے ہیں اس قسم کے ناشتے دن بھر آپ کے علمی کام پر اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔

جب اناج کی بات آتی ہے تو آنتوں کی بہتر صحت کے لیے سارا اناج، گری دار میوے، صحت مند چکنائی اور فائبر کا انتخاب کیا جانا ضرور ی ہے۔ اکثر اوقات جو سیریل آپ بازار سے خریدتے ہیں ان میں یہ غذائی اجزاء وافر مقدار میں موجود نہیں ہوتے ساتھ ہی  ان میں غیر ضروری مٹھاس، رنگ، فلیور اور پریزرویٹیو ہوتے ہیں جو جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

پھل دار دہی

ناشتے میں کم گلیسیمک پھل، جیسے بیریاں، ان کے فائبر اور پولی فینول کے فوائد کے ساتھ ساتھ دودھ یا دہی  کو شامل کرنا چاہئے جو آنتوں کے مائیکروبیوم کو سپورٹ کرتے ہیں، تاہم، فلیورڈ دہی ایک متوازن ناشتے کے طور پر مفید سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں بھی چینی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔

ڈونٹ اور کافی

Advertisement

اگرچہ یہ ناشتہ آسان اور عام دستیاب ہے، لیکن یہ دن کے وقت آپ کی مستقل توجہ اور موڈ میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈونٹس میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں اور تیل میں تلے جاتے ہیں، جو آپ کو قلیل مدت میں برین فوگ  اور طویل مدت میں یادداشت میں کمی کا سبب  بن سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر