 
                                                      یہ غذائیں بے چینی اور تناؤ سے نجات دلائے
آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں وہ تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے جو غذائیں اس ضمن میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں ان میں پتوں والی سبزیاں، مچھلی اور کیلشیم سے بھرپور غذائیں شامل ہیں۔ ان میں موجود مختلف وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے تناؤ اور اضطراب کی علامات کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں یہاں ایسی ہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
ایواکاڈو
ایوکاڈو کا باقاعدگی سے استعمال بے چینی سے نجات دلا سکتاہے، اس میں وٹامن بی کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو تناؤ کی علامات میں کمی اور اضطراب کودور کر سکتا ہے۔
ایک درمیانے سائز کے ایوکاڈو میں بی وٹامنز کی کئی اقسام ہوتی ہے۔
ربوفلاوین (B2)
نیاسین (B3)
پینٹوتھینک ایسڈ (B5)
وٹامن بی 6
فولیٹ (B9)
بلیو بیریز
بلوبیری کھانے سے تناؤ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بلیو بیریز میں کئی اہم غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو خلیے کو فری ریڈیکل کے نقصان سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
کیلشیم سے بھرپور غذائیں
کیلشیم سے بھرپور غذاؤں میں دودھ، دہی اور پالک جیسی سبزیاں شامل ہیں۔ یہ غذائیں جسم میں کیلشیم کی مقدار میں اضافہ کر کے آپ کے مزاج کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
انڈے
اضطراب کی علامات کا دارومدار مرکزی اعصابی نظام کے اندر موجود ہارمونز جیسے سیروٹونن اور ڈوپامائن پر منحصر ہوتا ہے۔ انڈے کی زردی میں پایا جانے والا وٹامن ڈی اعصابی نظام کو بہتر بناکر تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
پتوں والی سبزیاں
اگر آپ بے چینی اور تناؤ میں مبتلا ہیں تو سبز پتوں والی سبزیاں ایک اچھا انتخاب ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کالج کے طلباء جب زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں تو وہ خود کو پرسکون، خوش اور زیادہ توانا محسوس کرتے ہیں۔
گری دار میوے اور بیج
جسم میں زنک کی بے چینی اور تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، کاجو کی کچھ مقدار کھانے سے آپ کو مطلوبہ زنک مل سکتا ہے۔ کاجو میں 1.6 ملی گرام زنک ہوتا ہے جو بالغوں کے لیے تجویز کردہ زنک کی روزانہ تجویز کردہ قیمت کا تقریباً 14 فیصد سے 20 فیصدہوتا ہے۔
تخم ملنگا اور کدو کے بیج میگنیشیم سے بھر پور ہوتے ہیں، ایک تجزیے کے مطابق میگنیشیم تناؤ سے متاثرہ افراد میں معیار زندگی، مزاج اور اضطراب کو بہتر کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 