
سیب کے حوالے سے ایک قول بہت ہی مشہور ہے کہ ایک سیب روز کھانا آپ کو معالج سے دور رکھتا ہے، لیکن فی زمانہ تحقیق کے نتیجے میں اب مختلف پھلوں کے ایسے ثمرات سامنے آئیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے انہی میں انناس یعنی پائن ایپل بھی شامل ہیں۔
انناس کو سردی اور فلو کا حتمی علاج قرار دیا گیا ہے، کیا واقعی روزانہ انناس کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟ تو اس کا جواب سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو میں دیا ہے، اس ٹک ٹاکر کو پھل بے انتہا پسند ہیں اور اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ موسمی بیماریوں کا علاج قدرتی غذا یعنی پھلوں سے کرے اور اس میں کسی قدر کامیاب بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ موسم سرما کے نزلہ و زکام اور فلو کے جراثیموں سے تحفظ کے لیے انناس کا رس استعمال کرتیں ہیں۔
ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی بیمار ہوتا ہے وہ سیدھی انناس کی خریداری کے لیے بازار کا رخ کرتی ہیں۔خاص کر سردی، فلو کے لیے تو وہ انناس کا رس کو فوری گھریلو علاج کے طور پر استعمال کرتی ہیں، جو بہت ہی تیزی سے کام کرتا ہے ان کا کہنا ہے کہ انناس نہ صرف مزیدار بلکہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے ۔
اس نے کہا کہ فلو کی صورت میں انناس کو دھوکر اور اس کا چھلکا اتار لیں اب ایک بڑے برتن میں پانی گرم کریں جب یہ گرم ہوجائے تو اس میں ایک پورا انناس پیس کر کے ڈال دیں جب یہ نرم ہوجائے اور اس کا عرق پانی میں شامل ہوجائے تو اسے اتار کر چھان لیں اور اس پانی میں شہد ملاکر دن بھر میں تھوڑا تھوڑا استعمال کریں۔ گلے کی سوزش کے لیے گرم، یا تازگی بخش قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ٹھنڈا استعمال کریں۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا وہ کئی سالوں سے اسے استعمال کر کرہیں اور نتائج حیران کن ہیں جبکہ دوسرے نے کہا کہ اپھارہ اور سوزش کے لیے بہت ہی بہترین ہے ایک اور صارف نے اسے پرسکون نیند کے لیے اہم ترین قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق انناس غذائیت سے بھرپور ایک نہایت ہی صحت بخش پھل ہے یہ مختلف مریضوں کو ہائیڈریٹ رکھنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔
انناس میں برومیلین موجود ہوتا ہے، یہ انزائمز کا ایک گروپ ہے جو انناس کے تنے اور پھل میں پایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے برونکائٹس اور سائنوسائٹس کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس میں بلغم کو تحلیل کرنے اور سوزش کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔انناس اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اس پھل میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ مدافعتی صحت کو بڑھاتی ہے جبکہ اس میں موجود فائبر ہاضمے کو بہتر بناتا ہے،منگنیز خلیہ کو نقصان سے بچاتا ہے اس کے علاوہ اس میں بیٹا کیروٹین، کاپر، زنک اور فولیٹ بھی پایا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News