Advertisement
Advertisement
Advertisement

گائے کے گوشت اور دودھ میں موجود غذائی اجزاء کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں، تحقیق

Now Reading:

گائے کے گوشت اور دودھ میں موجود غذائی اجزاء کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں، تحقیق
گائے کے گوشت

گائے کے گوشت اور دودھ میں موجود غذائی اجزاء کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں، تحقیق

یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدانوں نے گائے کے گوشت، میمنے اور دودھ میں ایک ایسی فیٹی ایسڈ کو  دریافت کیا ہے جو کینسر کے ٹیومر سے لڑنے کے لیے مدافعتی خلیوں کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

شکاگو یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ٹرانس ویکسینک ایسڈ (ٹی وی اے) ایک لمبی زنجیر والا فیٹی ایسڈ ہے جو گھاس چرنے والے جانو جیسے گائے اور بھیڑ کے گوشت اور دودھ میں پایا جاتا ہے یہ فیٹی ایسڈ سی ڈی 8+ ٹی خلیوں کی ٹیومر میں گھسنے اور کینسر کے خلیوں کو مارنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

رواں ہفتے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق کینسر میں مبتلا ایسے مریض جن کے خون ٹرانس ویکسینک ایسڈ کی اعلی سطح موجود تھی انہوں نے امیونو تھراپی کے لیے بہتر ردعمل پیش کیا جوکہ کینسر کے کسی بھی مریض کے طبی علاج کی تکمیل کے لیے ایک غذائی سپلیمنٹ ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کی جانے والی بہت ساری تحقیق میں غذا اور صحت کے درمیان تعلق کو نہ صرف سمجھا گیا ہے بلکہ یہ تعلق ثابت بھی ہوا ہے۔

جینگ چن، پی ایچ ڈی، جو کہ یو نیورسٹی آف شیکاگو میں میڈیسن کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سینئر مصنفین میں سے ایک ہیں نے کہا کہ یہ نیا مطالعہ اُن غذائی اجزاء پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو ٹی سیل کے ردعمل کو متحرک کر سکتا ہے، اور درحقیقت ٹیومر کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

Advertisement

چن کی لیب اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ خون میں گردش کرنے والے میٹابولائٹس، غذائی اجزاء اور دیگر مالیکیول کس طرح کینسر کی نشوونما اور کینسر کے علاج کے ردعمل کو متاثر کرتے ہیں تحقیق کی۔ اس  نئی تحقیق کے لیے، دو پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز نے خون کے ایک ایسے مرکب کو تحقیق میں شامل کیا جس میں 255 بائیو ایکٹیو مالیکیولز شامل تھے۔ انہوں نےان مرکبات کی جانچ کی تاکہ وہ CD8+ T خلیات کو فعال کر کے ٹیومر مخالف قوت مدافعت پر اثر انداز ہو سکیں، جو کہ کینسر یا وائرس سے متاثرہ خلیوں کو مارنے کے لیے اہم مدافعتی خلیوں کا ایک گروپ ہے۔

سائنسدانوں نے انسانی اور ماؤس دونوں خلیوں میں اس فیٹی ایسڈ کا جائزہ لیا، تو نتائج کے مطابق ٹرانس ویکسینک ایسڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹی وی اے  دودھ میں پایاجانے والا سب سے زیادہ وافر ٹرانس فیٹی ایسڈ ہے، لیکن جسم اسے خود پیدا نہیں کر سکتا۔ TVA فیٹی ایسڈ کی چین صرف 20 فیصد جسم میں ٹوٹ جاتی ہے، تاہم یہ ایسڈ 80خون میں گردش کرتا ہے۔

اس کے بعد محققین نے مختلف قسم کے ٹیومر کے خلیوں اور ماؤس ماڈلز کے ساتھ تجربات کی ایک سیریز کی۔ ٹی وی اے سے بھرپور غذا چوہوں کو کھلانے سے میلانوما اور بڑی آنت کے کینسر کے خلیوں کی ٹیومر کی نشوونما کی صلاحیت میں نمایاں طور پر کمی واقع ہوئی جبکہ چوہوں کو کنٹرول والی خوراک کھلائی گئی۔ TVA غذا نے CD8+ T خلیوں کی ٹیومر میں گھسنے کی صلاحیت کو بھی بڑھایا۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق ٹی وی اے کو مختلف ٹی سیل پر مبنی کینسر کے علاج میں مدد کے لیے ایک غذائی سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے غذائیت کی بہتر مقدار کا تعین کرنا ضروری ہے۔ بہت زیادہ سرخ گوشت اور ڈیری کو غذا میں شامل رکھنے سے دیگر مضر صحت اثرات جنم لے سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر