Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرد موسم میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

سرد موسم میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
جوڑوں کا درد

سرد موسم میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

سرد موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد مزاج میں اداسی اور چڑ چڑا پن کا سامنا کرتی ہے اسی طرح اکثر لوگ  جسم میں درد کا احساس بڑھ جانے کی بھی شکایت کرتے ہیں۔

سرد موسم جسم کو کئی طرح سے متاثر کرتا ہے اسی لیے جسم میں مختلف تبدیلیاں جنم لینے لگتی ہیں ان ہی میں جسم میں درد کا بڑھ جانا بھی شامل ہے۔

سارہ لی، جوکہ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کی ایمرجنسی میڈیسن فزیشن ہیں کے مطابق ایک عام خیال ہے کہ سرد موسم دائمی عضلاتی درد پر اثر انداز ہوتا ہے

بہت سے لوگ سرد موسم میں جسم اور جوڑوں میں درد بڑھ جانے کی شکایت کرتے ہیں لیکن ایسے افراد جو پہلے ہی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں تو ان میں اس درد کی شدت کہی زیادہ بڑ ھ جاتی ہے۔

اگرچہ اس موضوع پر ماضی میں بہت سی طبی تحقیق کی گئی ہیں، تاہم سرد موسم اور عضلاتی درد کے درمیان کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آیا۔ درد میں اضافے کی وجہ سرد موسم ہی نہیں بلکہ اس میں بہت سے دوسرے عوامل بھی شامل ہیں۔

Advertisement

ریان اے ہیرل جوکہ نارتھ کیرولینا میں نووینٹ ہیلتھ آرتھوپیڈکس اینڈ اسپورٹ کے آرتھوپیڈک سرجن ہیں کے مطابق سرد اور بارش کا موسم، جسم اور جوڑوں میں درد کو بڑھا دیتا ہے۔

اس کی وجہ سائنوویئل نامی سیال کا گڑھا ہوجانا ہے، ڈاکٹر ہیرل کے مطابق سائنوویل سیال جوڑوں کے درمیان حرکت کو بغیر کسی رکاوٹ کے سہل بناتا ہے اور یہ  پھسلن کا کام کرتا ہے بالکل اسی طرح جیسے تیل انجن کے لیے کام کرتا ہے۔

خیال ہے کہ سرد موسم کی وجہ سے یہ سائنوویئل فلوئڈ گاڑھا ہو کر کم چپچپا ہو جاتا ہے۔ اس طرح جوڑوں کے درمیان چکناہٹ کم ہونی کی وجہ رگڑ بڑھنے لگتی ہے جس سے سختی اور درد میں اضافہ ہوتا ہے۔

خون کی نالیوں کا تنگ ہونا

سرد موسم میں جسم اپنے نارمل درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے جو خون کی نالیوں کی تنگی کا سبب بنتا ہے۔ خون کی نالیوں کے تنگ ہونے سے پٹھوں اور جوڑوں میں خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔ گردش میں یہ کمی جوڑوں کے درد اور سختی کو بڑھا دیتی ہے۔

Advertisement

بیرومیٹرک دباؤ میں کمی

بیرومیٹرک پریشر سے مراد ماحول میں ہوا کے دباؤ کی پیمائش ہے، اور اس دباؤ اور جوڑوں کے درد کے درمیان ایک واضح تعلق ہے، کچھ لوگ سردی اور بارش کے موسم میں بیرومیٹرک دباؤ میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لیے زیادہ درد کو محسوس کرتے ہیں۔

بیرومیٹرک دباؤ میں کمی ٹشو کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے اسی لیے جوڑوں جیسے محدود جگہوں میں درد میں اضافہ ہوتا ہے۔

اعصاب کی حساسیت میں اضافہ

جو لوگ جوڑوں کے درد یا گٹھیا میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے اعصاب پہلے سے ہی حساس ہوتے ہیں۔ سرد موسم کے نتیجے میں ان اعصاب کی حساسیت مزید بڑھ جاتی ہے،  جس سے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔

متحرک نہ رہنا

Advertisement

ہیریل کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں لوگ کم جسمانی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور متحرک نہیں رہتے جس کے نتیجے میں جوڑوں میں خون کے بہاؤ میں کمی کے ساتھ سختی میں اضافہ ہونے لگتا ہے جو درد  کا باعث بنتاہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر