Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان کیمیکلز سے تیار مصنوعات کو آنکھوں پر لگانے سے گریز کریں

Now Reading:

ان کیمیکلز سے تیار مصنوعات کو آنکھوں پر لگانے سے گریز کریں
آنکھوں

ان کیمیکلز سے تیار مصنوعات کو آنکھوں پر لگانے سے گریز کریں

آنکھیں شخصت کا آئینہ کہلاتی ہیں آپ خوش ہیں یا اداس آنکھیں بتا دیتی ہیں۔ اگر ان کی صحت وصفائی خیال نہ رکھا جائے تو آنکھیں کے اردگرد کی جلد متاثر ہونے لگتی ہیں جس سے ان کا حسن ماند پڑجاتا ہے۔

بازار میں بہت سی مصنوعات دستیاب ہیں جو آنکھوں کی صحت اور حفاظت کا دعویٰ کرتی ہیں تاہم ان میں کچھ کیمیکلز ایسے ہیں جو آنکھوں کی اردگرد کی جلد کو بری طرح متاثر کر کے کئی طرح کے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ آنکھوں کے ارد گرد کی جلد چہرے کے باقی حصوں کے برعکس کافی حساس ہوتی ہے اور اسے نرمی سے دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ چاہے آپ سیاہ حلقوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں یا سوجن کو کم کرنا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کا یہ حصہ سیبیسیئس غدود سے خالی ہوتا ہے، اس لیے یہ چہرے کے باقی حصوں سے پتلا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمر رسیدگی کے اثرات سب سے زیادہ تیزی سے یہی نمایاں ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، آنکھوں کے نیچے کی جلد کولیجن کم ہونے سے یہ اور بھی پتلی اور زیادہ نازک ہوتی جاتی ہے۔

آنکھوں کے نیچے والے حصے میں ان کیمیکلز کو لگانے سے گریز کریں

Advertisement

اسٹیرائڈز

اسکن کیئر پروڈکٹس جن میں ٹاپیکل اسٹیرائڈز ہوتے ہیں ان کو کبھی بھی آنکھوں کے نیچے لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی، کیونکہ وہ جلد کو مزید پتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، ساتھ ہی یہ اسے زیادہ حساس بنا کراور دھوپ سے ہونے والے نقصان اور الرجی کا باعث بن سکتی ہے۔

الکحل

جلد کی دیکھ بھال کی کئی مصنوعات میں الکحل کا استعمال کیا جاتا ہے یہ جلد کی نمی کو کم کر کے خشکی کا سبب بنتا ہے جبکہ جلد کی تخلیق نو کی صلاحیتوں میں مداخلت کر سکتا ہے اور بعض صورتوں میں جلنے کا باعث بھی بنتا ہے۔

سیلیسیلک ایسڈ

سیلیسیلک ایسڈ کو جب چہرے پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ ایک اینٹی سوزش ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، تاہم، آنکھوں کے نیچے کی نازک جلد پر، یہ خشکی، اور جلن کا سبب بن سکتا ہے اور اس طرح جھریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement

مصنوعی خوشبو

اسکن کیئر کا بہت تیز خوشبو حیرت انگیز طور پر آنکھوں کے نیچے والے حصے کے لیے بھی اچھی نہیں ہے۔ یہ آنکھوں کے نازک حصے میں خارش اور سرخی کا باعث بن سکتی ہے اور اگر اسے آنکھوں کے بلکل قریب لگایا جائے تو اس سے جلن بھی ہوسکتی ہے۔

فارملڈہائیڈ

 آنکھوں کی کریم کے اجزاء کو بغور دیکھیں اگر اس میں فارملڈہائیڈ موجود ہوتو اسے استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آنکھوں کے ارد گرد کی جلد کے ذریعے آسانی سے جذب ہو جاتی ہے، سوجن اور خارش سے لے کر جلن  تک وسیع پیمانے پر رد عمل کا باعث بن سکتی ہے۔

آنکھوں کے نیچے کی جلد کی دیکھ بھال کے لیے احتیاطی تدابیر

آپ کے سیاہ حلقے ہیں تو اس کے لیے وٹامن K اور وٹامن C پر مشتمل مصنوعات استعمال کرنا محفوظ ہیں۔ اسی طرح ہائیلورونک ایسڈ اور جوجوبا آئل اور سورج مکھی کے تیل پر مشتمل موئسچرائزنگ کریمیں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

  اس بات کو یقینی بنائیں آنکھوں کے نیچے کی جلد پر مناسب طریقے سے موئسچرائز کا استعمال کریں۔ سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ کے لیے سن گلاسس کے ساتھ سن اسکرین کا استعمال کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر