Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابیطس کا عالمی دن، اس مرض سے بچنے کے لیے ان غذاؤں سے پرہیز کریں

Now Reading:

ذیابیطس کا عالمی دن، اس مرض سے بچنے کے لیے ان غذاؤں سے پرہیز کریں
ذیابیطس

ذیابیطس کا عالمی دن، اس مرض سے بچنے کے لیے ان غذاؤں سے پرہیز کریں

ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال 14 نومبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ذیابیطس کے بارے آگاہی، اس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ اس دن کے منانے کا اعلان انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (IDF) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے تحت کیا گیا تھا۔ جبکہ رواں برس ذیابیطس کے عالمی دن کی تھیم ذیابیطس کی دیکھ بھال تک رسائی ہے۔

ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے جو اس وقت جنم لیتا ہے جب جسم خون میں شکر کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم نہیں کرپاتا۔ ذیابیطس کی دو  قسمیں ہیں جس میں ایک ٹائپ 1 ذیابیطس جبکہ دوسری ٹائپ 2 ذیابیطس ہے۔

ٹائپ ٹو ذیابیطس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم کم انسولین پیدا کرتا ہے جس سے غذا میں موجود چینی گلوکوز میں تبدیل ہوئے بغیر خون میں شامل ہوجاتی جس سے صحت کے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ ذیابیطس کا ابھی تک کوئی مکمل علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے تاہم ورزش اور غذائی احتیاط کے ساتھ ہی اسے اعتدال میں رکھا جاتا ہے۔

دونوں قسم کی ذیابیطس خون میں شکر کی سطح کو بلند کرنے کا باعث بن سکتی ہے، اور انہیں کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ مختلف اعضاء اور نظاموں کو متاثر کرکے  صحت کے کئی سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

کیونکہ زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں اس لیے بعض غذائیں ذیابیطس کی اس قسم کے خطرے کو کئی گنا بڑھا سکتی ہیں۔ یہاں پر چند ایسی ہی غذاؤں کو ذکر کیا جارہا ہے جہیں ترک یا محدود کرنے سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

Advertisement

میٹھے مشروبات

سافٹ ڈرنک اور پھلوں کے جوس جیسے میٹھے مشروبات کا باقاعدگی سے استعمال ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ان مشروبات کے صحت مند متبادل میں پانی، بغیر چینی کے چائے، یا پانی میں مختلف پھلوں کے ٹکڑوں کو شامل کر کے استعمال کریں۔

سفید روٹی اور ریفائنڈ اناج

سفید آٹے اور ریفائنڈ اناج سے بنے کھانوں میں گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر بڑھ جاتی ہے۔ ریفائنڈ اناج کے بجائے  براؤن رائس یا مکمل اناج کی روٹی کو غذا میں شامل رکھیں۔

پروسس شدہ گوشت

ایسے تمام گوشت جسے طویل عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے ان میں سوڈیم اور پریزرویٹوز کی کثیر مدار موجود ہوتی ہے جو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔ اس لیے لین  پروٹین کے ذرائع کا انتخاب کریں جیسے جلد کے بغیر چکن، مچھلی یا پھلیاں۔

Advertisement

 فرنچ فرائز اور آلو کے چپس

یہ کھانے عام طور پر غیر صحت بخش آئل میں تلے جاتے ہیں اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ گھر میں آلو کے فرائز بنائیں یا پاپ کارن بنائیں۔

 سیریلز

زیادہ تر سیریل میں اضافی شکر ہوتی ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو بڑھا سکتی ہے۔ مکمل اناج کے سیریلز کا انتخاب کریں جس میں شکر شامل نہ ہو یا تازہ پھلوں اور گری دار میوے کے ساتھ دلیا کا استعمال کریں۔

 تلی ہوئی اشیاء

تلی ہوئی غذائیں جیسے چکن یا تلی ہوئی دوسری نمکین غذائیں سوزش اور انسولین کے خلاف مزاحمت میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے بجائے، بیکڈ یا گرلڈ غذاؤں کو کا انتخاب کریں۔

Advertisement

فل کریم دودھ

مکمل چکنائی والا دودھ یا ان سے تیار مصنوعات میں سیر شدہ چکنائی زیادہ ہوتی ہے جو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔ کم چکنائی والے یا بغیر چکنائی والے ڈیری آپشنز کا انتخاب کریں جیسے اسکمڈ دودھ، دہی، یا کاٹیج پنیر۔

 ٹرانس فیٹس والی غذائیں

ٹرانس فیٹس، جو اکثر پروسس شدہ اسنیکس، کوکیز اور مارجرین میں پایا جاتا ہیں، ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ٹرانس فیٹ کے بجائے زیتون کا تیل یا ایوکاڈو جیسے صحت مند چکنائی کا انتخاب کریں۔

زیادہ چینی والے میٹھے

کیک، کوکیز اور پیسٹری میں بہت زیادہ شکر اور غیر صحت بخش چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ان غذاؤں کے بجائے کھجور، میپل سیرپ، یا پھل جیسے قدرتی میٹھے استعمال کریں۔

Advertisement

یہ بات یاد رکھیں کہ ہر غذا کو اعتدال میں استعمال کرنا ہی اچھی صحت کی علامت ہے، اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے متوازن غذا کو استعمال کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر