Advertisement
Advertisement
Advertisement

کثرت سے اسکرین دیکھنا اکتسابی عمل میں کمی کا سبب بنتا ہے، تحقیق

Now Reading:

کثرت سے اسکرین دیکھنا اکتسابی عمل میں کمی کا سبب بنتا ہے، تحقیق
اسکرین

کثرت سے اسکرین دیکھنا اکتسابی عمل میں کمی کا سبب بنتا ہے، تحقیق

موجودہ دور میں مختلف اسکرین کا استعمال روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔ کام، تعلیم اور تفریح ​​کے لیے یہ آلات اب ناگزیر ہوچکے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ ان سے روزمرہ کے معمولات زندگی بے حد آسان ہوگئے ہیں تاہم اکثر آپ اپنی علمی صلاحیتوں پر اسکرین کے ممکنہ اثرات پر توجہ نہیں دیتے۔

اسکرین ٹائم اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی کے درمیان تعلق کو جاننے کے لیے ماضی میں کے گئے درجنوں مطالعات کا ایک نیا میٹا تجزیہ کیا گیا، جس میں اسکرین کے بے ترتیب استعمال اور اکتسابی عمل میں کمی کے درمیان ایک واضح ربط ملا ہے۔

 

نتائج کے مطابق کسی بھی اسکرین کے زیادہ استعمال پر زور دینے اور اسکرینوں کو روزمرہ کی زندگی کے مزید کاموں میں شامل کرنے سے پہلے احتیاط کرنی چاہیے۔

نوجوانوں میں بڑھتا ہوا اسکرین ٹائم کا رجحان

Advertisement

2020 میں، یو این ایس ڈبلیو گونسکی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 84 فیصد آسٹریلوی ماہرین تعلیم کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سیکھنے کے ماحول میں توجہ ہٹانے کا باعث بن رہی ہیں۔ اور نوجوانوں میں ذہنی صحت کے مسائل کے پیچھے دوسرے سب سے اہم اسباب میں زیادہ اسکرین ٹائم کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان خدشات کے باوجود آدھے سے زیادہ آسٹریلوی اسکولوں میں اپنی اسکرین ساتھ لانے  کی پالیسی کو اپنا لیا ہے۔ طلباء خاص کر چھوٹی عمر میں ہی پہلے سے کہیں زیادہ آن لائن وقت گزار رہے ہیں۔ کامن سینس میڈیا کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق بچے ہر روز اسکرین پر مبنی تفریح ​​کا استعمال کرتے ہوئے اوسطاً 5 گھنٹے اور 33 منٹ گزارتے ہیں، جبکہ نوعمر 8 گھنٹے اور 39 منٹ صرف کرتے ہیں۔

اسکرین کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے کچھ افراد بشمول بچوں، نوعمروں اور بالغوں میں، اسکرین سے متعلق لت پیدا ہوگئی ہے۔

مختلف اسکرین کا بہت زیادہ استعمال علمی صلاحیتوں پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے ان میں سوچنے کی صلاحیتیں جیسے توجہ، یادداشت، زبان اور مسائل کو حل کرنا شامل ہیں۔

ایک طرف، کچھ محققین اور نامہ نگاروں کا دعویٰ ہے کہ اسکرین کے استعمال کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں، جیسے کہ صحت کے مسائل، توجہ کا دورانیہ کم ہونا اور آگے بڑھنے میں رکاوٹ۔

Advertisement

دوسری طرف، طلباء کی مصروفیت کو بڑھانے کے لیے اسکول تیزی سے ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔ تکنیکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی کر رہی ہیں تاکہ آپ کو آپ کے مسائل کو حل کرنے اور یادداشت کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد ملے۔

اس تحقیق میں 34 مطالعات کا ایک میٹا تجزیہ کیاگیا جس میں اسکرین کے استعمال کی مختلف شکلوں بشمول گیمنگ، انٹرنیٹ براؤزنگ، اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا استعمال کا کھوج  لگایا گیا، اور ان افراد کی علمی کارکردگی کا موازنہ اسکرین نہ استعمال کرنے والوں سے کیا گیا جس کے نتائج حیران کن تھے۔

بے ترتیب اسکرین استعمال کرنے والے افراد نے اسکرین کا استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت مسلسل کمزور علمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا عمل توجہ اور ارتکاز تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکرین کی سرگرمی کی قسم نے نتائج پر کوئی خاص فرق نہیں ڈالا ، بلکہ یہ رجحان صرف بچوں میں ہی نہیں بلکہ تمام عمر کے گروپوں میں دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر عمر کے افراد میں اسکرین کے استعمال کو کم کرنے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ سیکھنے کو عمل میں کمی کو دور کیا جاسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر