Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبلبے کے کینسر میں مبتلا خاتون میں سرطان کی ایک انتہائی نایاب علامت کا انکشاف

Now Reading:

لبلبے کے کینسر میں مبتلا خاتون میں سرطان کی ایک انتہائی نایاب علامت کا انکشاف
سرطان

لبلبے کے کینسر میں مبتلا خاتون میں سرطان کی ایک انتہائی نایاب علامت کا انکشاف

جسم میں کسی بھی مرض کے جنم لینے سے قبل یا بیماری کے بعد مختلف علامات سامنے آتی ہے جن سے نہ صرف ان امراض کا پتا چلتا ہے بلکہ بر وقت علاج میں بھی مدد ملتی ہے تاہم کبھی کبھار  کسی مرض کی کچھ ایسی نایاب علامات سامنے آتی ہیں جو کسی بھی طرح اس مرض کی علامت معلوم نہیں ہوتی۔

ایسی ہی ایک علامات لبلبے کے سرطان میں مبتلا خاتوں میں سامنے آئی ہے جسے دیکھ ماہرین صحت حیران رہ گئے ہیں۔

فالس چرچ، ورجینیا کی رہائشی 79 سالہ باربرا گرین ایک صحت مند اور فعال طرز زندگی گزار رہی تھی ایک دن آدھی رات کو اچانک پورے وہ جسم میں بہت زیادہ خارش کے نتیجے میں بیدار ہوئی اور یہ خارش اتنی پریشان کن تھی وہ دوبارہ سو نہیں سکیں۔

باربرا نے گزشتہ برس اپنے پورے جسم میں ایک ایسی خارش جو کسی کیڑے کے کاٹنے کے نتیجے میں جنم لیتی ہے کو محسوس کیا، تاہم اس کے ساتھ ہی دیگر علامات بھی سامنے آنے لگیں جن میں ہلکے رنگ کا پاخانہ اور پیشاب کی گہری رنگت، جس کے بعد انہوں نے ہیلتھ کیئر سے رابطہ کیا۔

جب ان کے خون کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے تو ان کے جگر کے انزائم کی سطح خطرناک حد تک بڑھی ہوئی تھی جبکہ سی ٹی اسکین میں لبلبے کی نشوونما کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد ان میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو اس کے پیٹ کے دیگر حصوں میں پھیل چکا تھا۔

Advertisement

باربرا کا کہنا ہے انہیں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کے جسم میں کوئی بیماری موجود ہے اور وہ خود کو بلکل ٹھیک اور صحت مند محسوس کررہی تھی جبکہ ان کے خاندان میں اس مرض کی کوئی تاریخ بھی نہیں ہے اور ان کا خاندان اس مرض سے پاک ہے۔ جبکہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ لبلبے کا کینسر مہلک ہے۔

واضح رہے کہ ضرورت سے زیادہ خارش لبلبے کے کینسر کی عام علامت نہیں ہے۔ تاہم، پینکریٹک کینسر ایکشن کے مطابق، جب جگر ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خون میں بائل نمکیات کے جمع ہونے لگتی ہیں جس کی وجہ یرقان، جلد کی پیلی رنگت اور آنکھوں کی سفیدی زرد ی مائل ہوجاتی ہے۔جب لبلبہ اپنا کام نہیں کرتا تو جگر بھی نہیں کر سکتا۔

لبلبے کے کینسر کی دیگر علامات میں پیٹ یا کمر میں درد، بدہضمی، بھوک میں کمی، متلی یا الٹی، تھکاوٹ اور وزن میں کمی شامل ہیں۔

چونکہ گرین کینسر کے پھیلنے کی وجہ سے سرجری نہیں کر اسکتی تھی، اس لیے انہوں نے کیموتھراپی شروع کی اور مشکلات کے باوجود، کینسر نے سکڑنا شروع کردیا پچھلے مہینے تک، ٹیومر اتنا چھوٹا تھا کہ بمشکل نظر آتا تھا، اور اب باربرا گرین انفیوژن کے بجائے منہ سے ادیات لے رہیں ہیں اور صحت مندی کی جانب گامزن ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر