Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں مکئی کا آٹا غذا میں شامل کر کے یہ 5 فائدے حاصل کریں

Now Reading:

موسم سرما میں مکئی کا آٹا غذا میں شامل کر کے یہ 5 فائدے حاصل کریں
موسم سرما میں مکئی کا آٹا غذا میں شامل کر کے یہ 5 فائدے حاصل کریں

موسم سرما میں مکئی کا آٹا غذا میں شامل کر کے یہ 5 فائدے حاصل کریں

مکئی جسے بھٹا بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا صحت بخش اناج ہے جسے کسی بھی طرح سے استعمال کیا جائے یہ آپ کی صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کارن کے نام سے مشہور یہ اناج دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کھائی اور اگائی جانے والی ایک اہم ترین غذا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں جبکہ یہ مختلف رنگوں میں پیدا ہوتا ہے۔

چونکہ مکئی قدرتی طور پر گلوٹین سے پاک ہوتا ہے، اس لیے اسے گندم کی جگہ استعمال کرنا اچھا انتخاب ہے۔ یہ اہم وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تاہم سردیوں میں اس کا استعمال آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا کر موسمی بیماریوں سے بچا کر صحت مند رکھتا ہے۔

خشک کارن کو پیس کر اس کا آٹا تیار کیاجاتا ہے جسے کارن فلور کہاجاتا ہے یہ عموماً سوپ کو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے ساتھ ہی بیکری کی مصنوعات میں اس کا کثرت سے استعمال کیاجاتا ہے۔

Advertisement

موسم سرما کی خاص سوغات مکئی کی روٹی اور سرسوں کا ساگ تو سب ہی نے کھایا ہوگا تاہم یہاں پر مکئی کے آٹے کی سرد موسم کے حوالے سے 5 فائدے پیش کیے جارہے ہیں۔

غذائیت سے بھرپور

مکئی کے آٹے سے تیار لذیذ روٹی نہ صرف آپ کے ذائقے کو بڑھاتی ہے بلکہ بہترین غذائیت بھی فراہم کرتی ہے اس میں فائبر، کاربوہائیڈریٹس، وٹامنز اور آئر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اس طرح مکئی کا آٹا آپ کی خوراک میں ایک بہترین اضافہ ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

سردیوں کاٹھنڈا لمس اکثر قوت مدافعت کو کمزور کر دیتا ہے جس سے آپ نزلہ و زکام اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

مکئی کے آٹے کو غذا میں شامل کر کے ونٹر بلیوز سے نمٹ سکتے ہیں، وٹامنز اور زنک سے بھرپور، یہ سنہری اناج مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جس سے آپ کو صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

 توانائی کا مؤثر ذریعہ

مکئی کا آٹا صرف ایک اعلیٰ ذائقہ ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ یہ فوری توانائی کے حصول ایک ذریعہ بھی ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس بھرپور صحت بخش توانائی فراہم کرتا ہے، جس سے آپ کو سرد موسم  سے نمٹنے میں مددملتی ہے۔

جسم گرم رکھنے کی صلاحیت

جب سردیوں کا آغاز ہوتا ہے تو لوگوں کی بڑی تعداد گرم تاثیر رکھنے والے کھانوں کی طرف راغب  ہوجاتی ہے تاکہ ان مزیدار کھانوں کے ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ جسم کو بھی گرم رکھا جاسکے۔مکئی کے آٹے کا مزاج گرم ہوتا ہے اس لیے سردموسم میں اس کا استعمال جسم کو گرم رکھتا ہے۔

صحت مند ہاضمہ

سرد موسم میں اکثر ہاضمے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں، مکئی کے آٹا فائبر سے بھرپور ہونے کی بنا پر قبض کو دور کرتا ہے، آنتوں کی حرکت کو یقینی بناتا ہے، اور مجموعی طور پر ہاضمہ کی صحت کو فروغ دیتا ہے مزید یہ کہ اس میں فائبر کی اعلیٰ سطح  بھوک کو کم کرنے اور کم کیلوریز کی مقدار کو فروغ دے کر وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر