Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے موٹاپا اور بھوک کو کم کرنے کے لیے تھرتھراتی ہوئی گولی ایجاد کرلی

Now Reading:

سائنسدانوں نے موٹاپا اور بھوک کو کم کرنے کے لیے تھرتھراتی ہوئی گولی ایجاد کرلی
سائنسدانوں نے موٹاپا اور بھوک کو کم کرنے کے لیے تھرتھراتی ہوئی گولی ایجاد کرلی

سائنسدانوں نے موٹاپا اور بھوک کو کم کرنے کے لیے تھرتھراتی ہوئی گولی ایجاد کرلی

بسیارخوری یا زیادہ کھانا موٹاپے کی سب سے اہم وجہ ہے دیکھا گیا ہے کہ صحت مند موٹے افراد وقت بے وقت کھاتے رہتے ہیں اس عمل کو روکنے کے لیے آپ اپنا ہاتھ تو نہیں روک سکتے لیکن سائنسدانوں نے ایک ایسا تھرتھراتا ہوا کیپسول بنایاہے جسے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے کھالیا جائے تو اس کے بعد بھوک کم لگتی ہے۔

اس کیپسول کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے لینے کے بعد صرف چالیس یا پچاس فیصد کھانا کھانے پر انسان خود کو سیر محسوس کرنے لگے گا۔

اگرچہ اس کیپسول کے انسانوں پر تجربات نہیں کیے گئے ہیں لیکن بعض خنزیروں پر اس کی آزمائش کی گئی ہے جس کے نہایت حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ جب ان کیپسول نما گولی کوخنزیروں پر آزمایا گیا اور ان کو یہ کیپسول دیئے گیے توان میں اکثریت نے معمول سے چالیس فیصد کم کھانا کھایا کیونکہ ان کو پیٹ بھرنے کا احساس ہوچکا تھا۔

اس ایجاد کو وائبریٹنگ انجسٹیبل بائیو الیکٹرونک اسٹیمیولیٹریا وائبس کانام دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ کیپسول نما گولی معدے میں جاکر تھرتھراہٹ پیدا کرتی ہے اس تھرتھراہٹ سے جانوروں کو اور ممکنہ طور پر انسانوں کو بھی یہ محسوس ہوسکے گا کہ ان کا پیٹ بھر چکا ہے اوروہ شکم سیر ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ خنزیروں پر اس کی آزمائش انتہائی کامیاب رہی ہے۔

دیکھنے میں یہ ملٹی وٹامن کی ایک بڑی سی گولی کی طرح لگتی ہے جسے ایم آئی ٹی کے پروفیسر جیوانی ٹریورسو اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر خالی پیٹ اس گولی کو لے لیا جائے یعنی کھانے کے بیس سے تیس منٹ پہلے تو یہ اپنا کام شروع کر دیتی ہے اور جب آپ کھانا کھانے لگتے ہیں تو یہ آپ کو فوری طور پر ایک پلیٹ کھانے کے یا نصف کھانے کے بعد احساس ہونے لگے گا کہ آپ کا پیٹ بھر چکا ہے تو اس طرح آپ کھانے سے اپنا ہاتھ کھینچ لیں گے۔ چونکہ آپ کھانا کم کھائیں گے تو جسم کے اندر لحمیات اور چکنائی کم جمع ہوگی اور یوں وزن بڑھنے کو روکا جاسکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا میں وزن گھٹانے اور موٹاپا کم کرنے لیے ادویات بنانے والی انڈسٹری کا اربوں ڈالر کا کروبار ہے یہی وجہ ہے کہ اس تھرتھراتی گولی کے لیے بہت ساری طبی کمپنیاں اور میڈیکل فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، تاہم یہ انسانوں کے اوپر کتنی افادیت ثابت کر سکے گی یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر