
سرد موسم میں پھیکی پڑتی رنگت کو نکھارنے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں
سردیاں جہاں اپنے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں اور کئی مزیدار سوغاتیں لے کر آتی ہیں وہی اس کے ساتھ جلد سے جڑے بہت سے مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں ان ہی میں رنگت کا پھیکا پڑجانا بھی شامل ہے۔
آپ کی رنگت کتنی ہی صاف کیوں نہیں ہوگی سردیاں اسے ضرور متاثر کرتی ہیں اور آہستہ آہستہ جلد کی رنگت ماند پڑنے لگتی ہے تاہم کارن فلور کا استعمال آپ کو اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔
کارن فلور کے نام سے کون واقف نہیں یہ مختلف کھانوں اور بیکنگ میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ جلد کی رنگت کو نکھارنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔
کارن فلور نہ صرف کم خرچ بلکہ ہر جگہ بآسانی سے دستاب ہے، اس میں شامل پروٹین، امائنو ایسڈ، وٹامن اے، ای، بی ون اور بی ٹو جلد کو ہمواررکھنے، داغ اور جھائیاں ختم کرنے، ڈھلتی عمر کے اثرا ت سے بچانے اوررنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر کارن فلور کا ایک فیس پیک بنانے کے طریقے بیان کیا جا رہا ہے جو آپ کو اس موسم میں بھی شاداب جلد کے حصول میں مدد فراہم کریں گا۔
جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے
دو کھانے کے چمچ کارن فلور میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے عرق گلاب کے شامل کر کے ایک فیس پیک تیار کریں خشک جلد کے حامل افراد اس میں لیموں کی جگہ شہد کواستعمال کرسکتے ہیں۔
چہرے کو اچھی طرح صاف کر کے اس پیک کو لگائیں اور 20منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو نے کے بعد کسی اچھے موئسچررائزر کا استعمال کریں۔ بلیچ کی خصوصیات لئے یہ پیک جلد پرموسمی اثرات کو دور کر کے رنگت نکھار دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News