Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکیوں کے جسمانی قد میں تیزی سے کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

امریکیوں کے جسمانی قد میں تیزی سے کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی
امریکیوں کے جسمانی قد میں تیزی سے کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی

امریکیوں کے جسمانی قد میں تیزی سے کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکیوں کے اوسط قد میں کمی ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کو مختلف پیشوں میں قد کے حساب سے درجہ بند کیا جارہا ہے۔

تمام سرکاری ملازمتوں میں ایسے افراد جو ترجیح دی جاتی ہے جن کا قد دراز ہوتا ہے اور ان کے قد کی اوسط لمبائی یعنی مردوں کے لیے پانچ فٹ اور دس اعشاریہ چھ انچ جبکہ خواتین کے لیے پانچ فٹ اور چار اعشاریہ نو انچ ہے۔اسی طرح ایتھلیٹس، انٹرٹینرز اور مینیجرز بھی مرد حضرات ہو یا خواتین دراز قد ہوتے ہیں۔

جبکہ اس کے برعکس چھوٹے قد والے افراد زیادہ بلیو کالر پیشے سے وابستہ دکھائی دیتے ہیں جیسے کلینر، فارم ہینڈز، مشین آپریٹرز اور فوڈ سروس شامل ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی کئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ دراز قد رکھنے والے افراد کو سرکاری ملازمتوں اور قائدانہ امور انجام دینے کے لیے موزوں ترین سمجھاجاتا ہے اس کی وجہ انہیں چھوٹے قد کی نسبت زیادہ صحت مند تصورجاتا ہے۔

Advertisement

جبکہ کھیتوں میں کام کرنے کے لیے چھوٹے قد کے مرد حضرات اور خواتین کو لیا جاتا ہے اور یہ کام زیادہ تر چھوٹاقد رکھنے والے تارکین وطن کرتے ہیں۔

 گزشتہ دو  دہائیوں کے درمیان امریکیوں کی اوسط قد میں کمی واقع ہوئی ہے اگرچہ یہ کمی معمولی ہے تاہم جب 200 ممالک میں جدید دور کے لوگوں کیے دراز  قد کا 30 سال سے زیادہ پہلے کے قد سے موازنہ کیا گیا تو، NCD رسک فیکٹر تعاون کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی آہستہ آہستہ مجموعی طور پر چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔

1985 میں، 19 سالہ امریکی مرد دنیا میں 36 ویں نمبر پر اور خواتین 38 ویں نمبر پر تھیں، اور 2019 تک، وہ بالترتیب 47 ویں اور 58 ویں نمبر پر آ گئے تھے۔

میونخ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر جان کوملوس کے مطابق، جینیات، غذائیت اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی قد میں ایک کردار ادا کرتی ہے۔ سفید فام امریکیوں کے قد 1980 کے آس پاس کم ہونا شروع ہوئے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بہت سی پالیساں جیسے علاج معالجے کی سہولت کا مہنگا ہونا اور غذا کے حصول میں دشواری کی وجہ سے یہ قوم اپنا جسمانی قد کھورہی ہے، کیونکہ غذائیت اور مناسب صحت کی دیکھ بھال نمو اور قد پر اثر انداز ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر