
سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟
اکثر اوقات خواتین موسمِ سرما میں پھٹی ایڑیوں کی شکایت کرتی ہیں ، آج ہم آپ کو گھر میں موجود ٹوتھ پیسٹ سے ان پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔
علاج:
ایک آلو کا چھلکا موٹا سا اتار لیں، اس پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو اچھی طرح اپنی ایڑیوں پر رگڑیں۔
5 منٹ تک رگڑیں اور پھر اپنی ایڑیوں کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔
پھر ایک چمچ لیموں کا رس لیں اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے ایڑیوں پر لگائیں ۔
روزانہ ایڑیوں میں گرم پٹی باندھ کر سوئیں، اس طریقے سے آپ کی ایڑیاں نرم ملائم ہو جائیں گی۔
ہیں۔
پھٹی ایڑیوں کیلئے ’کریم‘ بنانے کا طریقہ
سرسوں کا تیل ایک پین میں ڈال دیں، اس میں ایک موم بتی کے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور پھر اس میں تھوڑا ایلو ویرا جل یا وٹامن ای کے کیپسول ڈال دیں۔
ڈیڑھ چمچ ناریل کا تیل بھی ڈال دیں۔
اب اس آمیزے کو دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ یہ سب پگھل جائے۔ پھر اس میں آئس کیوب ڈال کر دوبارہ پکائیں۔
تھوڑی دیر بعد یہ کریم کی طرح جمنے لگے گی۔ اس کو ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔
کیسے استعمال کریں؟
ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کریم کو ائیر ٹائٹ جار میں رکھ کر محفوظ کرلیں۔ یہ سستی کریم آپ رات میں پھٹی ایڑیوں اور پیروں پر لگا سکتے ہیں۔
اس سے ایڑھیوں کے زخم چند ہی دن میں بھر جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News