Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ آسان سا طریقہ سبزیوں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے

Now Reading:

یہ آسان سا طریقہ سبزیوں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے
یہ آسان سا طریقہ سبزیوں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے

یہ آسان سا طریقہ سبزیوں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے

پودوں پر مبنی غذا صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں کیونکہ ان میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاکر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

صحت سے بھرپور ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سبزیاں کھانے سے گریز کرتی ہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سبزیاں کھانے میں ایک بڑی رکاوٹ کا انکشاف ہوا ہے جو بہت سے لوگوں کو گوشت اور جانوروں پر مبنی غذا کے بجائے دوسری کوئی اہم تبدیلی کرنے سے روکتا ہے۔

وہ کیا شے ہے جو لوگوں کو سبزیوں کو غذا میں شامل رکھنے سے روکتی ہے ایک تحقیق کی گئی جس میں 7,300 سے زیادہ شرکاء کو شامل کیا گیا تھا اورانہیں غذا کے انتخاب کے لیے ایک مخصوص وقت دیا گیا تھا۔

یہ تحقیق سوسائٹی فار رسک اینالیسس 2023 کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کسی بھی غذا کے انتخاب کرنے میں لیبلنگ کا اثر نمایاں ہوتا ہے اور اس تحقیق میں یہ اثر ان افراد کے لیے سب سے زیادہ واضح تھا جو سرخ گوشت کھاتے تھے۔

اس مطالعے میں شریک افراد کو پانچ تجرباتی صورتحال سے گزارا گیا، اس میں گوشت اور دودھ سے پاک غذائی ٹوکری پر سبزیوں، پودوں سے اخذ کردہ خوراک، صحت مند، ماحول دوست، صحت بخش یا ماحول دوست کے لیبل لگائے گئے تھے۔

Advertisement

اس تجربہ میں شامل تمام شرکاء نے گوشت اور ڈیری سے پاک اس ٹوکری کا انتخاب کیا جس پر صحت بخش یا ماحول دوست کا لیبل لگایا گیا تھا اور یہ تناسب ویگن غذا کی نسبت 44 فیصد تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ جانوروں پر مبنی خوراک کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم گوشت کھانے والے افراد کو پودوں پر مبنی خوراک پر بہتر لیبل لگا سبزیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر