اپنی من پسند کافی گھر پر بنائیں، ذائقہ کے ساتھ صحت بھی پائیں
کافی دنیا کے تین سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے یہ انتہائی ذائقہ دار مشروب ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں طرح سےاستعمال کیا جاتاہے۔ اس میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو آپ جگناے کے ساتھ ارتکاز کو بھی بڑھاتی ہے۔
اکثریت کا خیال ہے کہ کافی موسم سرما کے اثرات سے تحفظ دیتی ہے ۔ یہ جسم کو گرم رکھنے کی صلاحیت تو نہیں رکھتی مگر اس کے اندر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں اور اس طرح یہ ہر موسم میں اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کو کئی بیماریوں سے تحفظ دیتی ہے۔
بچے ہو یا بڑے کافی شوق سے پیتے ہیں اور اس کا منفرد ذائقہ ہر کسی کو پسند ہے تاہم کافی کو کئی طرح سے تیارکر کے اس کے ذائقہ کو مزید بہتربنایا جاسکتا ہے یہاں پر ایسی چند تراکیب پیش کی جارہی ہے۔
سب سے پہلے کافی کی بیس یعنی بنیادی آمیزہ تیار کرنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں آدھا کپ چینی، ایک چوتھائی کپ کافی اور تین کھانے کے چمچ گرم پانی شامل ہیں۔
ان تمام اجزاء کو آپس میں ملا کر بیٹرسے اتنا بیٹ کریں کہ یہ گاڑھی کریم کی شکل اختار کر لے۔ اب اسے ایک جار میں ڈال کر فرج میں محفوظ کر لیں۔ اسے دوہفتے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کیپی چینو
اب ایک پین میں دو کپ دودھ گرم کریں ابال آنے پر اسے اتار کر اب اس میں تیار آمیزے کے دو سے تین کھانے کے چمچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اب اوپر سے کافی کا پاؤڈر چھڑک کر پیش کریں۔
موکا کافی
موکا کافی بنانے کے لیے کسی پین میں دو کپ دودھ گرم کریں ابال آنے پر اسے اتار لیں اب اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ چاکلیٹ اور آدھا کھانے کا چمچ کوکوپاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اس میں ایک سے دو چمچ بنائے گئے آمیزے کے شامل کر کے ایک بار مکس کریں لیجئے مزیدار موکا کافی تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
