Advertisement
Advertisement
Advertisement

غذا کو عجلت میں کھانا آپ کو کن امرض میں مبتلا کرسکتا ہے

Now Reading:

غذا کو عجلت میں کھانا آپ کو کن امرض میں مبتلا کرسکتا ہے
غذا کو عجلت میں کھانا آپ کو کن امرض میں مبتلا کرسکتا ہے

غذا کو عجلت میں کھانا آپ کو کن امرض میں مبتلا کرسکتا ہے

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کھانا بہت عجلت میں کھاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوپاتا وہ کتنا کھانا کھا چکے ہیں۔ جبکہ درست انداز میں چبا کر نہ کھانے کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

آہستہ آہستہ اور اچھی طرح چبانا نہ صرف کھانا کھانے اور نگلنے کے لیے ضروری ہے، بلکہ ہاضمہ سے متعلق مسائل سے بچنے کے لیے بھی اہم ہے ڈاکٹرحضرات اور غذائی ماہرین ہمشہ کھانے کو آہستہ اور درست انداز میں چبانے پر زور دیتے ہیں تاکہ جب کھانا نظام انہضام تک پہنچے تو وہاں وہ بہتر انداز میں ہضم ہوکر جزو بدن ہوسکے۔

بہتر ہاضمے کے لیے چبانے کی اہمیت

عام خیال ہے کہ ہاضمے کا عمل معدے سے شروع ہوتا ہے تاہم ایسا ہر گز نہیں ہے،  اس کا آغاز منہ سے ہی شروع ہوجاتا ہے. ہاضمے کا پہلا مرحلہ چبانا ہے، جو کھانے کے سائز کو کم کرتا ہے اور ساتھ لعاب پیدا کرنے والے غدود کو زیادہ لعاب بنانے کے لیے متحرک کرتا ہے۔

جوہانا پی سالزارجوکہ رجسٹرڈ ماہر غذائیت اور ہیلنگ نیوٹریشن کی بانی ہیں کا کہنا ہے کہ تھوک میں امیلیس اور لیپیس جیسے انزائم ہوتے ہیں، جو کاربوہائیڈریٹ اور چربی کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

جبکہ اس میں بلغم کی کچھ مقدار بھی ہوتی ہے جو کھانے کے ذرات کو ایک ساتھ باندھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ساتھ ہی اسے نگلنے میں مدد کے لیے ایک چکنا کرنے والا مادہ بھی فراہم کرتا ہے۔ تھوک معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے، جس سے اسے آنے والے کھانے کے لیے تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ کھانے دوران کسی بھی قسم کے کام سے گریز کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کسی کام میں مشغول ہوتے ہیں نہ تو آپ درست انداز میں چبا کر کھاتے ہیں اور نہ ہی یہ دھیان دیتے ہیں کہ کتنا کھایا جاچکا ہے۔ کھانے کو صحیح طرح سے چبا کر نہ کھانے کی وجہ سے کئی علامات سامنے آتی ہیں جو اس جانب اشارہ کرتی ہیں کھانے کو چباکر کھایا جائے یہاں ان ہی علامات کا ذکر کیا جارہا ہے۔

سینے میں جلن محسوس ہونا

اگر آپ کو بھی سینے میں اکثر جلن رہتی ہے تو اس کی وجہ غذا کو درست انداز میں چبا کرنہ کھانا بھی ہوسکتی ہے۔ چبانے سے معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے تاکہ غذا کو توڑ کر بہتر انداز میں ہضم کیا جاسکے، اگر آپ اپنا کھانا مکمل طور پر چبا کر نہیں کھاتے تو ایسی صورت میں کھانے کو ہضم کرنے والا ایسڈ بھی کم پیدا ہوگا اور اس طرح کھانے بہتر انداز میں ہضم ہونے کے بجائے معدے میں موجود رہے گا اور گیس کا سبب بنے گا اور یہ گیس غذائی نالی اور گلے کی جانب اٹھنے پر سینے میں جلن کا باعث بنے گا۔

 ہاضمے کے مسائل کا سامنا

درست انداز میں چباکر نہ کھانا آنتوں کے لیے کسی حد تک برا ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کھانا جب معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوتا ہے، تو لبلبہ انزائمز اورپتہ بائل کو خارج کرتا ہے، دونوں اجزاء خوراک کو مزید توڑنے کا عمل انجام دیتے ہیں تاہم اگر کھانے کے ذرات بڑے ہوںگے اور درست انداز میں انہیں چبایا نہیں ہوگا تو آنتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے بیکٹیریا غیر ہضم شدہ کھانے کوخراب کردیں گے اس طرح  اپھارہ، گیس، بدہضمی، اورقبض کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

Advertisement

جسم میں اہم غذائی اجزاء جذب نہیں ہوپاتے

ماہرین کے مطابق درست انداز میں غذا کو چباکر کھانےسے جسم میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز اور چکنائیوں (یعنی میکرونیوٹرینٹس، یا بلڈنگ بلاک غذائی اجزاء جن کی آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہے) کو بالترتیب مونوساکرائیڈز، امائنو ایسڈز اور فیٹی ایسڈز نامی مالیکیولز میں توڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 یہ مالیکیول چھوٹی آنت سے جذب ہوتے ہیں، لیکن جب کھانا ابتدا ہی سے کافی چبا نہیں جاتا ہے، تو کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور چکنائی مکمل طور پر نہیں ٹوٹتی، جس سے چھوٹی آنت کے لیے ان غذائی اجزاء کو جذب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کھانے کی زائد مقدار کھا سکتے ہیں

اگر آپ کھانے کو اچھی طرح چباکر نہیں کھاتے تو قوی امکان ہے کہ آپ بہت زیادہ اور عجلت میں کھانا کھا رہے ہیں جو بہت زیادہ کھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے تو معدے ایک اشارہ دیتا ہے کہ اب پیٹ بھر چکا ہے تاہم کھانے کو چباکر نہ کھانے کا مطلب یہ ہےکہ آپ جلد بازی میں کھانا کھا رہے ہیں تو معدے کی جانب اشارہ ملنے کے باوجود کھانا جاری رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ ضرورت سے زیادہ کھانا لیتے ہیں جوآپ کو بیمار کرنے کے ساتھ سستی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

  ساتھ ہی یہ میٹابولک سنڈروم کے خطرے کو بڑھاسکتا ہے یہ ایک ایسی حالت ہوتی جس میں موٹاپا، ہائی کولیسٹرول، بلڈ پریشر، اور گلوکوز کی بلند سطح جیسے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ میٹابولک سنڈروم ایک سنگین حالت ہے، کیونکہ یہ امراض قلب ، ذیابیطس اور بعض کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر