Advertisement
Advertisement
Advertisement

کافی یا سبز چائے، دل کی صحت اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے کون سا مشروب بہتر ہے؟

Now Reading:

کافی یا سبز چائے، دل کی صحت اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے کون سا مشروب بہتر ہے؟
کافی یا سبز چائے دل کی صحت اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے کون سا مشروب بہتر ہے؟

کافی یا سبز چائے دل کی صحت اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے کون سا مشروب بہتر ہے؟

آپ سب ہی کافی اور سبز چائے شوق سے پیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ان میں سے کون سا مشروب بلڈ پریشر اور دل کی صحت کے لیے بہتر ہے؟ تاہم جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق سے اس کا بہت ہی بہترین جواب سامنے آیا ہے۔

سبز چائے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے جبکہ کافی کے ایک کپ میں چائے کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ کیفین ہوتی ہے سبز چائے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی ہے کافی صحت کو بہتر بناتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو ’’خاموش وبا‘‘ کہاجاتا ہے، اور دنیا بھر میں لاتعداد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ بلڈ پریشر کے بہت سے عوامل میں سے ایک طرز زندگی اور غذا ہے۔ تاہم بلڈ پریشر اور دل کی صحت کو مختلف قسم کے کھانے اور مشروبات سے آسانی سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

لیکن کیا چائے یا کافی بلڈ پریشر اور دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں تقریباً 18 ہزار شرکاء پر 12 سال تک چائے اور کافی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ 

محققین نے نوٹ کیا کہ کافی میں 95 سے 200 ملی گرام کیفین ہوتی ہے جبکہ سبز چائے میں 35 ملی گرام۔ اس طرح، ایک کپ کافی میں سبز چائے کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ کیفین ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی کی نسبت سبز چائے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ جبکہ ایسے افراد جو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے ان میں کافی کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوا۔

Advertisement

ہائی بلڈ پریشر پر سبز چائے کے اثرات کے بارے میں اس تحقیق کے نتائج کے علاوہ، سبز چائے بہت سے صحت کے فوائد پیش کرتی ہے۔

قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ سبز چائے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔ سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو نزلہ، زکام اور کھانسی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

بہتر دماغی صحت

سبز چائے میں موجود کیٹیچن مرکبات اعصابی صحت پر مثبت اثر مرتب کرسکتے ہیں یہ دماغی عمر بڑھنے کے عمل کو سست یا ریورس کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

وزن میں کمی

Advertisement

سبز چائے کو وزن میں کمی کے لیے ایک معجزاتی مشروب کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور چربی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

منہ کی ناگوار مہک سے نجات

یہ سبز چائے کے حیرت انگیز فوائد میں سے ایک ہے جس کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں، سبز چائے دراصل زبانی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے، یہ منہ میں بو پیدا کرنے والی بیکٹیریا کی نشوونما کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ذیابیطس

سبز چائے نہ صرف آپ کے وزن کو کنٹرول میں رکھتی ہے بلکہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا سکتی ہے اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر